پشاور ٹاؤن ون میں تجاوزات کیخلاف آپریشن‘ سامان ضبط

جمعرات 7 اپریل 2016 12:54

پشاور ۔ 07 اپریل ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔07 اپریل۔2016ء ) ٹاؤن ون پشاور نے تجاوزات کیخلاف آپریشن کرکے ایک ٹرک سامان ضبط کرلیاٹاؤن ون ناظم زاہد ندیم کی خصوصی ہدایت پر ٹی ایم او عظمت الله وزیر‘ ٹی او آر مقصود باچا‘ اے ٹی او آر ایاز درانی‘ ٹیکس سپرنٹنڈنٹ اظہر علی شاہ نے ڈیمالشن سٹاف کے ہمراہ پشاور شہر کے مختلف علاقوں جس میں سیٹھی ٹاؤن‘ سکندر پورہ‘ گھنٹہ گھر‘ کوہاٹی گیٹ اور نشرتر آباد میں تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن کیا۔

(جاری ہے)

اس دوران انہوں نے غیر قانونی تعمیرات مسمار کردیئے جبکہ دکانوں سے باہر پڑا ایک ٹرک سامان ضبط کرلیا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں