مالا کنڈ ڈویژن کو ٹیکسوں سے مستثنیٰ قرار دیا جائے ،خیبر پختونخوا حکومت
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعرات اپریل

مزید اہم خبریں

وقت اشاعت: 07/04/2016 - 12:24:51 وقت اشاعت: 07/04/2016 - 12:24:51 وقت اشاعت: 07/04/2016 - 12:24:50 وقت اشاعت: 07/04/2016 - 12:24:01 وقت اشاعت: 07/04/2016 - 12:24:01 وقت اشاعت: 07/04/2016 - 12:21:39 وقت اشاعت: 07/04/2016 - 12:21:39 وقت اشاعت: 07/04/2016 - 12:17:24 وقت اشاعت: 07/04/2016 - 12:17:23 وقت اشاعت: 07/04/2016 - 12:17:23 وقت اشاعت: 07/04/2016 - 12:16:24
پچھلی خبریں - مزید خبریں

پشاور

مالا کنڈ ڈویژن کو ٹیکسوں سے مستثنیٰ قرار دیا جائے ،خیبر پختونخوا حکومت

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔07 اپریل۔2016ء)خیبر پختونخوا حکومت نے کہا ہے کہ شدت پسندی سے متاثرہ صوبے کے زیر انتظام قبائلی علاقہ مالا کنڈ ڈویژن میں کسٹم ایکٹ کے نفاذ کا فیصلہ واپس لینے کیلیے سمری صدر مملکت کو بھیجی جا رہی ہے تاکہ وہاں کے عوام کو ٹیکسوں سے مستثنیٰ قرار دیا جائے۔خیبر پختونخوا حکومت کے ترجمان مشتاق غنی نے تصدیق کی ہے کہ صوبائی حکومت کی طرف سے سفارشات پر مبنی ایک سمری تیار کی ہے، انھوں نے کہا کہ سمری میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ مالا کنڈ ڈویژن گذشتہ کئی برسوں سے دہشت گردی اور شدت پسندی سے بری طرح متاثر رہا ہے اور عوام نے بڑے نقصانات برداشت کیے لہٰذا اس علاقے میں نافذ کردہ کسٹم ایکٹ کے فیصلے کو واپس لیا جائے۔

انھوں نے کہا کہ گذشتہ سال ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں یہ فیصلہ اس بنیاد پر کیا گیا تھا کہ مالا کنڈ ڈویژن میں شدت پسندی کے واقعات میں نان کسٹم پیڈ گاڑیاں بڑی تعداد میں استعمال ہو رہا ہے اس وجہ سے دہشت گردی روکنے کی بنا پر اس علاقے کو ٹیکس نیٹ میں شامل کیا گیا تھا۔مشتاق غنی نے مزید بتایا کہ مالاکنڈ کے تمام اضلاع کے حالات میں اب کافی حد تک بہتری آئی ہے لہٰذا اس بنیاد پر وہاں ٹیکس کے نفاذ کی کوئی ضرورت باقی نہیں رہی۔

ان سے جب سوال کیا گیا کہ صدر مملکت

اس خبر کی تفصیل پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

07/04/2016 - 12:21:39 :وقت اشاعت

:متعلقہ عنوان