پشاور : بدو ثمر باغ میں‌دھماکہ، ایک پولیس اہلکار شہید ، دو زخمی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 7 اپریل 2016 10:46

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔07 اپریل2016ء) : پشاور میں بدو ثمر باغ میں دھماکہ ہوا۔ ایس ایس پی آپریشنز کے مطابق بدو ثمر باغ میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ دو زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی آپریشنز نے بتایا کہ پولیس اہلکار معمول کی ڈیوٹی دے رہا تھا کہ دھماکے کی زد میں آکر شہید ہو گیا۔ دھماکہ کے بعد علاقہ میں پولیس کی بھاری نفری کو طلب کر لیا گیا ہے جبکہ پولیس کی جانب سے علاقہ میں سرچ آپریشن کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں