پیپلزیوتھ پشاورڈیثرن کے زیر اہتمام شہید بھٹو کی برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی
بدھ 6 اپریل 2016 18:57
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 اپریل۔2016ء) پیپلز یوتھ آرگنائزیشن پشاورڈیثرن کے زیر اہتمام شہید ذوالفقار علی بھٹوکی برسی تقریب پشاور ڈیثرن کے کوارڈینٹر فرحان عظیم خان کے زیر صدارت شایان ہال میں منعقد ہوا جس کے مہمان خصوصی پیپلز پارٹی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات لیاقت شباب اور محمد اکبر خان ایڈوکیٹ تھے جس میں پیپلزیوتھ کے صوبائی صدر غلام مصطفی ،ملک تہماش خان ،فرحان عظیم خان، منصف خان،زکریہ اور دیگر عہدیداروں اور کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ،تقریب سے لیاقت شباب ،محمد اکبر خان،غلام مصطفی اور فرحان عظیم خان نے خطاب کیا ، برسی تقریب میں شہید ذولفقار علی بھٹو کو اْن کے ملک و قوم کے لئے دی جانے والی عظیم قربانیوں اور خدمات پر خراج تحسین پیش کیا گیا اور فاتحہ خوانی اور ملک و قوم کے ترقی خوشحالی امن کے لئے خصوصی دعائیں کی گئی برسی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ شہید بھٹو نے سیاست کو ڈرائنگ روم سے نکال کر گلی کوچوں اور بازاروں کی رونق بنا دیا شہید بھٹو کو کوئی بھی جبر و تشدد عوام کے زہنوں سے دلوں سے شہید ذوالفقار علی بھٹو کے افکار کو نہیں مٹا سکتا ہم اپنے شہیدوں کے لہواور شہداء کی قربانیوں کو رائیگا ں نہیں جانے دیں گے اپنے قائد کی طرح ہم بھی اصولوں پر مرمٹیں گے ملک میں تمام اقلیت ،ہر محنت کش ،مزدور کسان اور نو جوان بھٹو ہے آج پورا ملک بھٹو ہے ہم شہید بھٹو کی عظیم قربانیاں جو ملک و قوم کے لئے دی سلام و خراج تحسین پیش کرتے ہے ،انہوں نے کہا کہ شہید بھٹو نے انتہائی کم عرصے میں بڑے عظیم کارنامے انجام دیئے ہیں جن کی بدولت ملک کے عوام کے دلوں میں آج بھی انکی حکمرانی ہے جو صدیوں تک رہے گی شہید بھٹو نے 1973کے سانحے کے بعدہاری ہوئی قوم کو نیا حوصلہ دے کر ایک نئے پاکستان کی بنیاد رکھی بھٹو شہید نے کہا ہم گھاس کھا کر گزارا کرلیں گے مگر ایٹمی صلاحیت حاصل کرکے رہے گے اسی جذبے کے ساتھ شہید بھٹو نے ہمت کے ساتھ ایٹمی صلاحیت کے حصول کی جدجہد تیز کی اور پاکستان کو ایٹمی ملک بنایا پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں منظم و فعال ہے ہم تمام اقلیتی برادری کے جیالے عہد کرتے ہے کہ ہم شہید ذوالفقار علی بھٹو شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے مشن کو پایا تکمیل تک کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ۔
متعلقہ عنوان :
پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
مردان میں حالیہ بارشوں سے گھر کی چھت گرنے سے جانبحق افراد کے لواحقین میں امدادی چیکس تقسیم
محکمہ آبپاشی اور محکمہ معدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی
مشیربرائےکھیل خیبرپختونخوا نےمارشل آرٹ کے مایہ نازاتھلیٹ عرفان محسود کو 5لاکھ کاچیک بطورانعام دیا
چائنیز کی سیکیورٹی میں کسی قسم کی کوئی کمی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، طاہر ایوب خان
انسانی حقوق کمیشن خیبر پختونخوا کا سکھ دکاندار کی حفاظت کے لئے ڈیوٹی سرانجام دینے والے پولیس اہلکار ..
صوبائی وزیر مال نذیر احمد عباسی کی زیر صدارت واسا ایبٹ آباد کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد
وزیر صحت سید قاسم علی شاہ سے انصاف پیرامیڈیکس فورم کی ملاقات
وزیر صحت سید قاسم علی شاہ کیساتھ پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات، دو طرفہ امور پر تبادلہ ..
تعلیمی اداروں میں غیر نصابی سرگرمیاں طلبا میں مثبت رحجانات کو جنم دیتی ہیں،گورنرحاجی غلام علی
خارجہ پالیسی میں جارحانہ انداز ناگزیر ہے، فائق شاہ
چارسدہ میں داخلہ مہم کاآغاز،45ہزاربچے داخل کرنیکاہدف مقرر
وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی کی مداخلت سے ریٹائرڈ پرنسپل اور F.F کے ملازم کو بقایاجات کی ادائیگی ممکن ..
پشاور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری