پشاورتہکال میں فرنیچر کے کاروبار کو کاٹیج انڈسٹری کا درجہ دینے کااعلان

فرنیچرکاروبار کو آئندہ مالی سال کے ترقیاتی پروگرام میں شامل کیا جائے گا،عبدالکریم خان

بدھ 6 اپریل 2016 15:18

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 اپریل۔2016ء) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے صنعت وحرفت عبدالکریم خان نے تہکال پشاور میں فرنیچر کے کاروبار کو باقاعدہ طورپر انڈسٹری کی حیثیت دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسے آئندہ مالی سال کے ترقیاتی پروگرام میں شامل کیا جائے گا۔ اور اس کاروبار سے وابستہ ہنر مندوں کی باہمی مشاورت سے کسی بھی قریب ترین مقام پراس کاروبار کو فروغ دینے کی غرض سے کاٹیج انڈسٹریل اسٹیٹ کاقیام بھی عمل میں لایا جائے گا۔

جس میں فرنیچر بنانے والے ہنر مندوں کی بنائی ہوئی اشیاء کے لئے ڈسپلے سنٹر اوردیگر تمام سہولیات میسر ہوں گی۔ ان خیا لات کااظہار انہوں نے بدھ کے روز پشاورمیں فرنیچر ز منفکچر اینڈ ڈیلر ایسوسی ایشن تہکال پشاور کی نئی کابینہ کی حلف برداری تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کے دوران کیا ۔

(جاری ہے)

جس میں رکن قومی اسمبلی انجینئر حامد الحق اورمنیجنگ ڈائریکٹر انڈسٹریز ڈویلپمنٹ بورڈ (ایس آئی ڈی وی)رشید خان پائندہ خیل کے علاوہ قومی وطن پارٹی کے رہنما ابرار خلیل اورفرنیچر کے کاروبار سے وابستہ افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

تقریب کے دوران معاون خصوصی نے نئی کابینہ کے ارکان، صدر میاں محمد اسلم ،سینئر نائب صدر مقصود خان، نائب صدر ہارون خان اورجنرل سیکرٹری احسان اللہ سمیت دیگر عہدیداروں سے ان کے عہدوں کاحلف لیا ۔اس موقع پر معاون خصوصی نے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہاں کے فرنیچرکی حاصیت کو عالمی اور ملکی سطح پر اجاگرکرنے کی غرض سے اس کی نمائش پر مشاورت جاری ہے جسے صوبے کی دیگر بننے والے دیگر اشیاء کے ساتھ نمائش کے لئے پیش کیاجائے گا اگر ایسا نہ ہوسکا تو اس صنعت کے لئے نمائش کا انتظام کیا جائیگا۔

انہوں نے فرنیچر کے کاروبار سے وانستہ ہنر مندوں سے کہا کہ وہ اپنے کاروبار کو وسعت دینے اوراسے عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لئے سوشل میڈیاکاسہار ا لیکر اپنے کاروبار کے لئے ایک سوشل میڈیا سیل کاقیام عمل میں لائیں جواس کاروبارکو تقویت دینے میں مدد گار ثابت ہو۔معاون خصوصی نے کہا کہ ہنر مندوں کو اپنے کاروبار کو ترقی دینے اور شروع کرنے کی غرض سے بینکوں سے بلاسود حلال قرضہ جات کے حصول کے لئے میزان بینک ،البرقہ بینک سے بات چیت بھی جاری ہے ۔

جبکہ تہکال میں فرنیچر کے ہنر مندوں کی طبی سہولیات کے لئے ڈسپنسری کے قیام کے سلسلے میں صوبائی وزیر محنت سے بات چیت کی گئی ہے ۔اسی طرح اسلام آبادمیں فرنیچر کی ان اشیا ء کی نمائش کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں اس ہنرمندی سے روشناس کرانے کے لئے کوہاٹ روڈ پر پاک جرمن سنٹر اورگلبہار کے فنی کالج میں تربیت کا انتظام کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں