بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات کی عدم منتقلی پر احتجاج

بدھ 6 اپریل 2016 14:09

پشاور ۔ 06 اپریل ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔06 اپریل۔2016ء ) ٹاؤن تھری کونسل پشاور کے اجلاس میں اپوزیشن کے مولانا تاج الرحمن نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013ء میں بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات منتقل نہ ہونے پر صوبائی حکومت اور پی ٹی آئی وجماعت اسلامی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جس پر حکمران اور پوزیشن کونسل ممبران نے انہیں داد دی کونسل اجلاس شیم شیم کے نعروں سے گونج اٹھا جبکہ ناظم ونائب ناظم نے بھی کونسل میں اپوزیشن لیڈر بنانے پر ان کے موقف کی تائید کی۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں