پیپلزپارٹی اپنی جدوجہد سے نہیں ہٹے گی‘ محمداکبر خان

بدھ 6 اپریل 2016 14:09

پشاور ۔ 06 اپریل ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔06 اپریل۔2016ء )پیپلزلائرز فورم پشاور کے زیر اہتمام شہیدذوالفقار علی بھٹو کی برسی تقریب جمیل کمرایڈووکیٹ کی زیرصدارت نیوڈسٹرکٹ بارروم میں منعقد ہوئی ‘ جس کے مہمان خصوصی پیپلزلائرز فورم کے صوبائی صدر محمداکبر خان ایڈدوکیٹ تھے ‘تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی صدر محمداکبر خان نے کہاکہ ذوالفقار علی بھٹو نے سیاست کو ڈرائنگ روم سے نکال کر گلی کوچوں اور بازاروں تک پہنچایا ہم اپنے شہیدوں کے لہواور شہداء کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دینگے‘ شہید بھٹو نے انتہائی کم عرصے میں عظیم کارنامے انجام دیئے جن کی بدولت ملک کے عوام کے دلوں میں آج بھی ان کی حکمرانی ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں