کورکمانڈر پشاور سے سکواش کے سابق عالمی چمپئن جان شیر خان کی ملاقات

بدھ 6 اپریل 2016 13:46

کورکمانڈر پشاور سے سکواش کے سابق عالمی چمپئن جان شیر خان کی ملاقات

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔06 اپریل۔2016ء) سکواش کے عالمی چمپئن جان شیر خان نے کورکمانڈرپشاور لیفٹیننٹ جنرل ہدایت الرحمن سے کور ہیڈ کوارٹر پشاور کینٹ میں ملاقات کی اور انہیں سکواش کی بہتری اور نوجوان کھلاڑیوں کی بہتر ٹریننگ کے مطالق اور پشاور میں قائم جو نیئر سکواش اکیڈمی کے متعلق تفصیلی بریفینگ دیتے ہوئے آگا ہ کیا اورلیفٹینٹ جنرل ہدایت الرحمن کور کمانڈرپشاور نے بھی لیجنڈ جان شیر خا ن کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے یقین دہانی کرائی ہے کہ پشاور میں قائم آرمی سکوائش کمپلکس بھی ان نوجوا ن کھلاڑیوں کے بہتر ٹریننگ کے لئے ہم وقت کھلا رہے گا۔

(جاری ہے)

کورکمانڈرپشاورنے کہاکہ جہاں پر بھی نوجوا ن جونیئر اور سینئر کھلاڑی آپ جیسے لیجنڈ چمپیئن کی نگرانی میں مستفید ہوسکتے ہے جس پر ورلڈ چمپئن جان شیر خان نے انکا شکریہ ادا کر تے ہوئے کہا ہے کہ جب تک میں زندہ ہوں اپنے پیارے ملک پاکستان کے لئے نوجوان کھلاڑیوں کی عالمی سطح پر ٹریننگ کے لئے انکی ہر ممکن رہنمائی کر نے کے لئے تیار ہوں تاکہ ہمارے کھلاڑی بہتر ٹریننگ سے مستفید ہو کر اپنے پیارے ملک پاکستان کا نام سکوائش کے میدان میں دنیا بھر میں روشن کر سکیں ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں