سردار سورن سنگھ کا اقلیتی برادری کے نوجوانوں کیلئے سکل ڈیویلپمنٹ سکولز کے قیام کا اعلان
منگل 5 اپریل 2016 22:52
پشاور ۔ 05 اپریل ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔05 اپریل۔2016ء )وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے اقلیتی امور سردار سورن سنگھ نے اقلیتی برادری کے نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کیلئے کوہاٹ ، بنوں اور ڈی آئی خان میں سکل ڈیویلپمنٹ سکولز کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت پارٹی قائد عمران خان کے وژن کے مطابق صوبے بھر کی اقلیتوں کو ہر شعبہ ہائے زندگی میں تمام سہولیات انکی دھلیز پر پہنچانے کیلئے کوشاں ہے او ر اقلیتوں کی فلاح و بہبود کیلئے کئی پروگرام شروع کر دئیے ہیں ۔
ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے منگل کے روز کیتھولک چرچ کوہاٹ میں ویلفےئر پیکج برائے اقلیت خیبر پختونخوا کے تحت نادار خواتین میں امدادی چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔(جاری ہے)
واضح رہے کہ مذکورہ پیکج کے تحت صوبے بھر کی اقلیتی برادری کی مستحق خواتین میں 1کروڑ روپے کی امدادی رقم تقسیم کی جائے گی ۔ سورن سنگھ نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی ولولہ انگیز قیادت میں تمام لوگوں کو بلاامتیاز اور سستے انصاف کی فراہمی کے نعرے کو عملی جامہ پہنانے پر عمل پیرا ہے اور صوبے میں شفافیت یقینی بنانے کیلئے مختلف اداروں میں اصلاحات کررہی ہے اور اس کے مثبت نتائج بھی سامنے آرہے ہیں۔
انہوں نے اقلیتی برادری کی فلاح و بہبود کے لئے کئے گئے اقداما ت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے صوبے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اقلیتوں کے لئے مالی امداد ، سٹوڈنٹس سکالرشپ ،فری بکس اور میرج گرانٹ جیسے پروگرام شروع کئے ہیں جن کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔انہوں نے کہا کہ سٹوڈنٹس سکالر شپ پروگرام کے تحت نچلی سطح سے لے کر میڈیکل و انجینئرنگ کے اقلیتی طلباء کو 50ہزار روپے تک وظائف دئیے جائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ سکل ڈیویلپمنٹ سکولز کے فارغ التحصیل طلباء کو کورس مکمل کرنے پر متعلقہ ہنر کے کٹس اور کیش بھی دیا جائے گا تاکہ وہ عملی زندگی میں اپنا کاروبار شروع کر کے باعزت طریقے سے اپنے خاندان کی کفالت کر سکے۔قبل ازیں اقلیتی ڈسٹرکٹ کونسلر جاوید ناچیز نے بھی خطاب کیا اور اقلیتوں کو درپیش مسائل و مشکلات پر روشنی ڈالی۔پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پشاورکےتھانہ پشتخرہ پولیس کی کارروائی ، ملزم زخمی حالت میں گرفتار
پیسکو کی صارفین کو بارشوں کے دوران بجلی تنصیبات سے دور رہنے کی ہدایت
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور کی ڈی آئی خان کے علاقہ درابن میں کسٹمز کی گاڑی پر ..
گندم کی خریداری کے عمل میں سو فیصد شفافیت کے ساتھ ساتھ خریدی جانے والی گندم کے معیار کو بھی ہر لحاظ سے ..
کھیلوں کے شعبے میں باصلاحیت نوجوانوں کی بھرپور سرپرستی کی جائے گی، صوبائی وزیر پختون یارخان
iعوام کی خدمت کیلئے میدان میں کھڑے ہیں ‘ ابراہیم خان
gپشاور پریس کلب کی وزیراعلی خیبرپختونخوا کی خاتون مشیر برائے سوشل ویلفیئر مشعال یوسفزئی کی جانب سے سینیئر ..
{گرانفروشی پر مزید 28 نانبائیوں کو گرفتار کرلیا گیا‘ جیل منتقل
qگلیشیئرز پگھلنے سے نو اضلاع میں سیلابی صورتحال کا امکان
بارشوں سے جانی نقصان ‘ فرزند وزیر کا افسوس کا اظہار
پشاور و گردو نواح میں بوندا باندی نے موسم کو خوشگوار بنا دیا
ضروری مرمت اور ناگزیر وجوہات کی بناء پر بجلی بند رہے گی، پیسکو
پشاور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب ،ضمنی انتخابات کے پیش نظر 10اضلاع میں دفعہ 144نافذ
-
کراچی،غیر ملکی شہریوں کی گاڑی پر خود کش حملہ،2دہشت گرد ہلاک،2سیکورٹی گارڈ سمیت3افراد زخمی
-
بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا
-
پاکستان میں سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے لئے بڑی صلاحیت موجود ہے.عطاءتارڑ
-
وزیراعظم نے بجلی کے ترسیلی نظام اور تقسیم کار کمپنیوں کی بہتری کیلئے ترجیحی پلان مرتب کرکے آئندہ ہفتے پیش کرنے کی ہدایت کردی
-
بین الاقوامی سرمایہ کاری کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے عالمی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات لی جائیں.شہباز شریف
-
جماعت اسلامی فارم 47 کے تحت مسلط حکومت کے خلاف بڑی تحریک برپا کرے گی
-
لاہور ہائی کورٹ نے فواد چوہدری کو 36 کیسز میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کرنے کے لیے 7 دن کی مہلت دیدی
-
ضروریات زندگی کی بڑھتی قیمتوں سے خاندانوں پر دباﺅبڑھ رہا ہے‘شہریوں کے حقوق اورگڈ گورننس کیلئے اصلاحات ناگزیرہیں.صدر آصف زرداری
-
صرف 2 گیندوں بعد ہی میچ ختم
-
یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکج جاری رکھنے کا فیصلہ، 5 اشیاء پر سبسڈی برقرار
-
راولپنڈی میں بارش رک گئی، پاک نیوزی لینڈ میچ چند اوورز تک محدود کر دیا گیا