پشاور یونیورسٹی سلیکشن بورڈ کا اجلاس،17 مختلف فیکلٹی پوزیشنوں کیلئے 34 امیدواروں کے انٹر ویو مکمل

منگل 5 اپریل 2016 16:24

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 اپریل۔2016ء) پشاور یونیورسٹی سلیکشن بورڈ کا اجلاس زیر صدارت وائس چانسلر جامعہ پشاور پروفیسرڈاکٹر محمد رسول جان منعقد ہوا۔ اجلاس میں17 مختلف فیکلٹی پوزیشنوں کے لئے 34 امیدواروں کے انٹر ویو مکمل کئے گئے۔

(جاری ہے)

فیکلٹی پوزیشنوں میں پروفیسر آف جیالوجی، پروفیسرآف فارمیسی، پروفیسرآف سوشل ورک، ایسوسی ایٹ پروفیسرآف سائیکالوجی، ایسوسی ایٹ پروفیسر جناح کالج اور اسسٹنٹ پروفیسروں کی دیگر آسامیوں پر انٹر ویو کئے گئے۔

سلیکشن بورڈ اجلاس میں جامعہ کے سابقہ وائس چانسلر پرو فیسرڈاکٹر قبلہ آیاز، بے نظیر ویمن یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر رضیہ سلطانہ اور پبلک سرور کمیشن کے نمائندے شامل تھے۔ مزکورہ آسامیوں پر تعیناتی سینڈیکیٹ کی منظوری کے بعد عمل میں لائی جائی گی۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں