سی ٹی ڈی کی کاروائی: چارسدہ سے دو دہشتگرد گرفتار،اسلحہ اور دستی بم برآمد،گرفتار دہشتگرد باجوڑ ایجنسی میں فورسز پر حملوں سمیت ٹارگٹ کلنگ اور اسکول دھماکوں میں مطلوب تھے۔

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 5 اپریل 2016 15:52

پشاور( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔05اپریل۔2016ء) : سی ٹی ڈی نے کاروائی کرتے ہوئے چارسدہ سے دو دہشتگرد گرفتارکر لیےہیں، گرفتاردہشت گرد باجوڑ ایجنسی میں فورسز پر حملوں میں ملوث تھے ۔

(جاری ہے)

سی ٹی ڈی کے مطابق چارسدہ سے اسلحہ اور دستی بم سمیت2دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔گرفتار دہشتگرد باجوڑ ایجنسی میں فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔گرفتار کیے گئے دہشتگرد ٹارگٹ کلنگ کے متعدد واقعات اور اسکول دھماکوں میں بھی مطلوب تھے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں