خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں زرعی یونیورسٹی کا طالبعلم ڈاکٹروں کے غلط انجکشن لگانے سے جاں بحق ہوگیا

پیر 4 اپریل 2016 21:42

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 اپریل۔2016ء) پشاور کے خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں زرعی یونیورسٹی کا طالب علم ڈاکٹروں کے غلط انجکشن لگانے سے جاں بحق ہوگیا ہے، ساتھی کی مرنے اورڈاکٹروں کی غفلت کیخلاف جامعات کے طلباء نے احتجاج کرتے ہوئے یونیورسٹی روڈ کوٹریفک کیلئے بند کردیا ۔

(جاری ہے)

طلباء کے مطابق زرعی یونیورسٹی کے طالب علم بہادر خان کو شدید بخار کی حالت ہاسٹل سے خیبر ٹیچنگ ہسپتال لایا گیا، طلباء کے مطابق ڈاکٹروں نے غلط انجکشن لگایا، جس کی وجہ سے طالب علم موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا، طالب علم کی ہلاکت کی خبر پر پشاور یونیورسٹی سمیت دیگر جامعات کے طلبا کی بڑی تعداد یونیورسٹی روڈ پہنچی اورنیورسٹی روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا، طلبا کا کہنا تھا کہ خیبرٹیچنگ ہسپتال کے ایم ایس اورمتعلقہ ڈاکٹرز کو فوری طور پر معطل کیاجائے احتجاج کے دوران پولیس نے طلباء پر لاٹھی بھی کیا جس کے بعد احتجاج ختم کرکے روڈ کوٹریفک کیلئے کھول دیاگیا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں