سیلاب سے ہونیوالے نقصانات کے ازالے کیلئے حکومت خیبر پختونخوا کی طرف سے امدادی پیکیج کا اعلان

پیر 4 اپریل 2016 19:03

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 اپریل۔2016ء) خیبرپختونخوا حکومت نے حالیہ بارشوں اورسیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں اورجانی ومالی نقصانات کے ازالہ کے لئے امدادی پیکج کااعلان کیاہے ۔وزیر اعلیٰ کے پارلیمانی سیکرٹری شوکت علی یوسف زئی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں صوبائی حکومت نے بارشوں کے باعث چھتیں ،تودے ،آسمانی بجلی گرنے اورسیلابی ریلوں میں بہہ جانے سے جاں بحق ہونے والے افراد کے لئے فی کس تین لاکھ روپے،شدید زخمیوں کے لئے ایک لاکھ اور زخمیوں کے لئے 50 ہزار روپے دینے کااعلان کیاہے۔

(جاری ہے)

پریس ریلز کے مطابق کوہستان ،شانگلہ ،چترال ،بونیر ،سوات اور دیرسمیت دیگر اضلاع میں تباہ ہونے والے مکانات کے مالکان کوایک لاکھ روپے، جزوی طورتباہ مکانات پر 50 ہزار روپے دئیے جائیں گے۔ وزیر اعلی پرویزخٹک نے تمام متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کوہدایات جاری کر دی ہیں کہ وہ ریلیف اکاؤنٹس سے جہاں ضرورت ہو فوری طورپر متاثرین کی مدد کریں۔ اس کے علاوہ پی ڈی ایم اے نے بھی متاثرہ علاقوں دیر،شانگلہ ،سوات کے لئے بستر،ٹینٹ اورغذائی سامان بھجوانے کاکام شروع کردیا گیا ہے جبکہ این ایچ اے، کے پی ایچ اے حکام کو بھی تمام رابطہ سڑکیں فوری طور پرکھولنے کی ہدایات کی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں