اساتذہ بچوں کی کردارسازی پر توجہ دیں‘ ثوبیہ خان

پیر 4 اپریل 2016 11:59

پشاور ۔ 04 اپریل ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔04 اپریل۔2016ء )مسلم لیگ(ن) شعبہ خواتین کی چیف آرگنائزر ایم پی اے ثوبیہ خان نے کہاہے کہ اساتذہ کرام بچوں کو تعلیم دینے کیساتھ ساتھ ان کی کردارسازی کریں‘ تعلیم کے حصول کے بغیر کوئی ملک وقوم ترقی کی منزل طے نہیں کرسکتی‘ ان خیالات کااظہار انہوں نے آفاق ماڈل سکول میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا‘ انہوں نے مزید کہاکہ تعلیم کے ساتھ ساتھ سوچ میں تبدیلی بھی ضروری ہے مسلمانوں کیلئے دینی ودنیاوی دونوں تعلیم ضروری ہے تقریب میں بچوں نے حمد‘ نعت ‘ٹیبلو اورخاکے بھی پیش کیے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں