تنظیم اساتذہ کی جانب سے یتیم طلبہ میں یونیفارم اورسٹیشنری تقسیم کی جائیگی

پیر 4 اپریل 2016 11:59

پشاور ۔ 04 اپریل ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔04 اپریل۔2016ء )تنظیم اساتذہ ضلع پشاور کے ارکان ومعاونین کا اجلاس زیرصدارت سکندر خان یوسفزئی تنظیم منزل آتشرآباد میں منعقدہوا جس میں باہمی مشاورت سے فردوس خان خلیل کو تنظیم اساتذہ ضلع پشاور کا سیکرٹری اطلاعات مقرر کیاگیا ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ 30اپریل کو نشتر ہال پشاور میں ایک ہزار مستحق یتیم طلبہ وطالبات کو سکول بیگز‘یونیفارم اور سٹیشنری دی جائیگی ‘اجلاس میں تنظیم اساتذہ پاکستان کے مرکزی ناظم شعبہ تعلیم متاثرین مصباح الاسلام نے خصوصی شرکت کی۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں