خیبر پختونخوا،آزادکشمیر اور گلگت بلتستان میں جاری شدید بارشوں سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد65ہوگئی ‘ لینڈ سلائیڈنگ سے راستے بند ‘سینکڑوں گھر متاثر
میاں محمد ندیم پیر 4 اپریل 2016 11:44
پشاور(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔04اپریل۔2016ء) خیبر پختونخوا،آزادکشمیر اور گلگت بلتستان میں جاری شدید بارشوں کے نتیجے میں اب تک65 افراد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔مختلف مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ سے راستے بند ہونے سے کئی مقامات پر مسافر پھنس گئے ہیں شانگلہ میں 40 سے زیادہ گھر جزوی یا مکمل طور پر تباہ ہوئے ہیں جبکہ کوز کانا میں چار گاڑیاں بھی سیلابی ریلے میں بہہ گئی ہیں۔
بارشوں کے اس سلسلے میں آئندہ 24 گھنٹے تک کمی آنے کی پیشن گوئی کی گئی ہے۔حکام کے مطابق حالیہ شدید بارشو ں سے شانگلہ میں 15 اور سوات میں چھ ، چلاس میں چار، تانگیر میں پانچ، تھور، دیر، ،چارسدہ، ملاکنڈ اور مانسہرہ میں ایک ایک، چترال میں دو، کوہستان میں 12، بٹ گرام اور بنوں میں دو دو ، جبکہ وادی نیلم کے علاقے میں آٹھ ہلاکتیں ہوئی ہیں۔(جاری ہے)
30 سے زائد افراد زخمیوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کردیاگیا ہے۔
سوات میں پولیس کے مطابق تحصیل کبل کے علاقے توتانو بانڈی میں خاتون بچی سمیت سیلابی ریلے میں بہہ گئی جبکہ دکوڑک میں بھی ایک شخص پانی کے تیز بہاو¿ کی نظر ہوا، بنجوٹ میں آسمانی بجلی گرنے سے چھ سالا بچہ ہلاک ہوا جبکہ مٹہ اور پرونہ میں بھی دو بچے ہلاک ہوئے کالام میں لینڈ سلائیڈنگ سے رابطہ سڑک بند ہوگئی ہے۔ضلع شانگلہ میں پولیس کے مطابق علاقے میں لینڈ سلائیڈنگ سے 40 سے زائد گھر وں کو نقصان پہنچا ہے جسمیں 15 افراد ہلاک جبکہ پانچ زخمی ہوگئے ہیں ہلاک و زخمی ہونے والوں کو ضلعی ہسپتال الپوری منتقل کیاگیا شانگلہ میں شدید بارشوں سے مختلف مقامات پر سلائیڈنگ سے راستے بند ہوگئے ہیں جبکہ برساتی نالوں میں طغیانی سے چار گاڑیاں اور متعدد پن بجلی گھر تباہ ہوگئے ہیں۔ملاکنڈ، چارسدہ، مانسہرہ اور دیر میں بھی مکانات کی چھتیں گرنے سے دو بچوں سمیت چار افراد ہلاک ہوگئے ہیں، بنوں اور بٹگرام میں بھی چار افراد ہلاک ہوئے سوات کے علاقے بحرین میں دریا میں طغیانی کے باعث رابطہ پل بہہ جانے سے مقامی لوگوں کو مشلکات کا سامنا ہے جبکہ دریا سوات میں اونچے درجے کا سیلاب ہے چترال کے علاقے گرم چشمہ میں دو افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ تورکہو روڈ شوچ کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سےآمد ورفت ممکن نہیں رہی۔کوہستان کے مقامی شخص حفیظ الرحمان نے بی بی سی کو بتایا کہ کندیا کا ایک شخص سیلابی ریلے میں بہہ گیا ہے کیال میں ایک، پٹن کے علاقے پالس میں آسمانی بجلی گرنے سے چار، جالکوٹ میں مکان گرنے سے دو بہن بھائی ہلاک ہوئے جبکہ علاقہ کندیا کو جانے والی سڑک سیلابی ریلے میں بہہ جانے سے ہزاروں لوگ محصور ہوگئے ہیں۔گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں 11 افراد ہلاک ہوئے دیامر کے علاقے تابگیر میں چھت گرنے سے پانچ افراد ہلاک ہوئے جبکہ چلاس میں مکان کی چھت گرنے سے چار افراد ہلاک جبکہ تین خواتین زخمی ہوئیں پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں باپ اور تین بچے شامل ہیں ہلاک و زخمی ہونے والوں کو مقامی لوگوں نے ملبے سے نکال کر قریبی ہسپتال منتقل کردیا تھور میں بھی ایک شخص ہلاک ہوا ہے ، لینڈ سلائیڈنگ کے باعث شہراہ قراقرم ہربن نالا اور دیگر نو مقامات پر بند ہوگئی ہے جس سے کئی مسافر گاڑیاں پھنس گئی ہیں۔پولیس حکام کے مطابق وادی نیلم کے علاقے شاہدرہ کے قریب سرگن میں لینڈ سلائیڈنگ سے آٹھ افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ ملبے سے آٹھ زخمیوں کو نکالا گیا ہے پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں ایک ہی خاندان کے پانچ بچے بھی شامل ہیں۔متعلقہ عنوان :
پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
تھیلی سیمیا روک تھام ‘ حکومت اقدامات تیز کرے ‘ ڈاکٹر شہزاد
قبائلی اضلاع میں شرح خواندگی بڑھانے کیلئے فاؤنڈیشن نے انقلابی اقدامات اٹھائے ہیں،عین اللہ
پی ٹی آئی ایم این اے آصف خان کے گھر پر گذشتہ روز حملے کا واقعہ
پی ٹی آئی کے مغوی کارکن اور سوشل میڈیاایکٹوسٹ کامران خان اپنے گھر پہنچ گئے
خیبرپختونخواحکومت نے صوبائی اسمبلی اجلاس بلانے کی تیاری کرلی
خیبر پختونخوا میں انسداد پولیو مہم کے دوران بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کرنیوالے والدین کی ..
مختلف اقدامات ‘ سرحد چیمبر و اینڈریو شوفر کے مابین اتفاق
معیشت و معاشرت پر اجتماعی میثاق ناگزیر ہے ‘ فائق شاہ
فیصل کریم کنڈی کی گورنر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد بابائے قوم ؒ کے مزار پر حاضری،فاتحہ خوانی ،پھولوں کی ..
خیبرپختونخوا کے بزرگ شہریوں کی سہولت و آسانی اور ان کے وقار و احترام کی خاطرحکومت خیبرپختونخوا کا انقلابی ..
خصوصی بچے معاشرے اور حکومت کی توجہ کے سب سے زیادہ مستحق ہیں،مشال یوسفزئی
تاریخی دھاندلی پر بھر پوراحتجاج کریں گے،سینیٹر مولانا عطاء الرحمن
پشاور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
انٹربینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی
-
عالمی مارکیٹ اور مقامی صرافہ مارکیٹ میںسونے کا بھائوگھٹ گئے
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ آفس میں پانچ گھنٹے طویل اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
سابق گورنرعمرسرفرازچیمہ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع نہ کرنے کے خلاف کیس میں سماعت ملتوی
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت پاکستان پیپلز پارٹی لاڑکانہ ڈویژن کا اجلاس
-
وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے جاپانی سفیر کی قیادت میں پاکستان میں جاپانی کمپنیوں و کاروباری شخصیات کے وفد کی ملاقات
-
وزیر اعلی پنجاب کی زیر صدارت سی بی ڈی اتھارٹی کے پراجیکٹس سے متعلق اجلاس، آئی ٹی سٹی میں سلیکون کلسٹر پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا