باجوڑ چیمبر بزنس کمیونٹی کے مسائل کے حل کیلئے موثر کردار ادا کرے گا،ذوالفقارعلی
خیبر پختونخوا چیمبر جس طرح صوبے کی بزنس کمیونٹی کی نمائندگی کر رہا ہے اسی طرح باجوڑ چیمبر کی رہنمائی بھی کرتا رہے گا،صدر خیبرپختونخوا چیمبر
ہفتہ 2 اپریل 2016 18:09
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 اپریل۔2016ء) خیبر پختونخوا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ذوالفقار علی خان نے ڈائریکٹریٹ جنرل آف ٹریڈ آرگنائزیشن کی جانب سے باجوڑ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے قیام کے لئے لائسنس کے اجراء کو بزنس مین فورم کے لیڈر سینیٹر الیاس احمد بلور کی ذاتی کاوشوں کا نتیجہ قرار دیا ہے اور باجوڑ چیمبر کے صدر لالی شاہ کو خیبر پختونخوا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ باجوڑ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری بزنس کمیونٹی کے مسائل کے حل کے لئے اپنا موثر کردار ادا کرے گا۔
تفصیلات کے مطابق باجوڑ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر لالی شاہ نے کابینہ کے ہمراہ گذشتہ روز خیبر پختونخوا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ذوالفقار علی خان سے چیمبر ہاؤس پشاور میں ملاقات کی ۔(جاری ہے)
اس موقع پر چیمبر کے سابق صدور غضنفر بلور ٗ ریاض ارشد ٗ زاہداﷲ شنواری ٗ ملک نیاز احمد ٗ چیمبر کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر حاجی محمد افضل اور خان گل اعوان اور صدر گل سمیت صنعت و تجارت سے وابستہ ممبران بھی موجود تھے ۔
باجوڑ چیمبر کے صدر لالی شاہ نے چیمبر کے قیام اور ڈی جی ٹی او کی جانب سے لائسنس کے اجراء کے لئے اپنا موثر کردار ادا کرنے پر بزنس مین فورم کے لیڈر سینیٹر الیاس احمد بلور اور خیبر پختونخوا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ذوالفقار علی خان کا شکریہ ادا کیا اور انہیں خراج تحسین پیش کیا ۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹر الیاس احمد بلور حقیقی معنوں میں ملک بھر کی بزنس کمیونٹی کے ہر دلعزیز لیڈر ہیں اور انہی کی کاوشوں کی وجہ سے باجوڑ جیسے پسماندہ علاقے کے لئے وزارت تجارت نے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے قیام کی منظوری دی اور لائسنس جاری کیا ۔ انہوں نے خیبر پختونخوا چیمبر کے صدر اور ممبران کوڈی جی ٹی او کی جانب سے باجوڑ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے قیام کے لئے جاری کردہ لائسنس کی کاپی بھی پیش کی اور یقین ظاہر کیا کہ خیبر پختونخوا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری جس طرح پورے صوبے کی بزنس کمیونٹی کی نمائندگی کر رہا ہے اسی طرح باجوڑ چیمبر کی رہنمائی بھی کرتا رہے گا ۔ خیبر پختونخوا چیمبر کے صدر ذوالفقار علی خان نے باجوڑ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر لالی شاہ کو لائسنس کے اجراء پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ خیبر پختونخوا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور بزنس مین فورم کے لیڈر سینیٹر الیاس احمد بلور چیمبر کی ترقی اور باجوڑ کی بزنس کمیونٹی کو درپیش مسائل کے حل کیلئے باجوڑ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سے مکمل تعاون کریں گے اور اس سلسلے میں ہر ممکن سپورٹ فراہم کی جائیگی۔متعلقہ عنوان :
پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ق*بانی پی ٹی آئی سے وزیراعلی علی امین گنڈا پور کی ملاقات،کابینہ توسیع کا فیصلہ
اسسٹنٹ کمشنر لکی مروت یاسر نذیر کا مختلف سکولوں کے امتحانی مراکز کا دورہ
۸گورنرحاجی غلام علی سے چیئرمین پبلک سروس کمیشن سکندر قیوم کی ملاقات، ادارہ کی سالانہ کارکردگی رپورٹ ..
اگلے بجٹ میں اس روڈ کے لیے فنڈز رکھے جائیں گئے اور نتھیا گلی علی آباد روڈ کی صفائی کا کام جلد شروع ہو ..
،خیبرپختونخوا میں منشیات کیخلاف کریک ڈاؤن میں ضلع خیبر کے بعد ضلع صوابی میں گرینڈ آپریشن، 45 کنال افیون ..
محکمہ ہائیر ایجوکیشن کے سرکاری کالجوں کی داخلہ فیس میں دس فیصد کمی کی تجویز ہی: مشیر خزانہ خیبرپختونخوا ..
ة دہشتگردی اکیلے خیبر پختونخوا کا نہیں بلکہ پورے ملک کا مسئلہ ہے، مشیراطلاعات بیرسٹر ڈاکٹرسیف
ظ* وزیر صحت خیبر پختونخوا سید قاسم علی شاہ کا طبی تدریسی ادارہ مردان کا دورہ
qپشاور کی عظمت رفتہ اور رونقیں بحال کرینگے حاجی زبیر علی
}نوشہرہ کے سرکاری سکولوں میں داخلہ مہم کاباقاعدہ آغازکردیا گیا
ٓکمشنر پشاور ڈویژن نے پولیو قطروں سے انکاری والدین 800 سرکاری اہلکاروں کی تنخواہیں بند کردیں
وزیر صحت خیبر پختونخوا کا طبی تدریسی ادارہ مردان کا دورہ، بینظیر بھٹو چلڈرن ہسپتال سمیت مختلف طبی منصوبوں ..
پشاور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس
-
ملک میں ایک بار پھر جان بچانے والی دواؤں کی قلت،مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کو مشکلات کا سامنا
-
وزیر اعلی سندھ نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا معاملہ وفاقی وزیر توانائی کے سامنے اٹھا دیا
-
تجوری ہائٹس معاوضہ ادائیگی کیس، سپریم کورٹ کی نظر ثانی کی درخواست پر نمبر درج کرنے کی ہدایت
-
بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ
-
موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی
-
نوازشریف کی صحابی رسولؐ سعد بن ابی وقاصؓ کے مزار پر حاضری
-
مریم نواز نے پولیس یونیفارم پہن کر پنجاب پولیس کی عزت وقار میں اضافہ کیا
-
اپنے معاشرے کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے ضروری ہے ہماری خواتین انفارمیشن ٹیکنالوجی سکلزحاصل کریں‘مریم نواز
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکا عزیز بھٹی شہید ہسپتال کی چھت گرنے کے معاملہ پرسخت ایکشن،ایم ایس برطرف، تین افسرمعطل
-
پنجاب میں سماج دشمن اور جرائم پیشہ عناصر کے لئے اب کوئی جگہ نہیں‘ مریم نواز شریف