نوجوان جے آئی کی ممبر سازی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ‘ ہارون لقمان آفریدی

جمعہ 1 اپریل 2016 11:56

پشاور۔یکم اپریل ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم اپریل۔2016ء )جے آئی یوتھ ونگ پی کے 2 کے صدر ہارون لقمان آفریدی نے کہا ہے کہ آفریدی گڑھی اور ملحقہ علاقوں میں ممبر سازی مہم زور و شور سے جاری ہے ‘ انہوں نے کہا کہ ممبر سازی مہم کا مقصد نوجوانوں کو بامقصد کاموں کی طرف لانا اور معاشرے میں پھیلی برائیوں کا خاتمہ ہے ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ نوجوان معاشرے میں پھیلی ہر قسم کی برائیوں کے خاتمے کے لئے ایک مضبوط دیوار ثابت ہو سکتے ہیں ‘ جے آئی کا مقصد نوجوانوں کو بامقصد کاموں کی طرف لانا ہے تاکہ وہ آگے چل کر وطن عزیز کی باگ ڈور سنبھال سکیں ۔

انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ جے آئی کے تحت ہونے والی ممبر سازی میں بھرپور حصہ لیں ۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ تعلیم کا حصول ہی معاشرے میں حقیقی تبدیلی لا سکتاہے اور نوجوانوں کو چاہئے کہ وہ تعلیم کی طرف بھرپور توجہ دیں ‘ تعلیم انسان کا زیور ہے تعلیم سے ہی وطن عزیز کی ہر شعبے میں خدمت کی جا سکتی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جے آئی کی ممبر سازی کا مقصد ہی یہی ہے کہ نوجوانوں کو ایسے مواقع فراہم کئے جائیں تاکہ نہ صرف وہ معاشرے میں ایک اہم فرد کی حیثیت سے کردار ادا کر سکیں بلکہ آگے چل کر پاکستان کی بھرپور خدمت میں بھی ہر اول دستے کا کردار ادا کر سکیں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں