پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی کا سیمی فائنل میں شکست پر بھارت پر طنز

muhammad ali محمد علی جمعرات 31 مارچ 2016 22:33

پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی کا سیمی فائنل میں شکست پر بھارت پر طنز
پشاور( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔31مارچ۔2016ء) پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے سیمی فائنل میں شکست پر بھارت پر طنز کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سلسلے میں ممبئی میں کھیلے جانے والے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت کو ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

(جاری ہے)

ویسٹ انڈیز کی جانب سے لنڈل سیمن نے شاندار 83 رنز بنا کر ٹیم کی فتح میں اہم ترین کردار ادا کیا۔ اس فتح پر پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری پیغام میں ویسٹ انڈیز کو مبارکباد دی گئی ہے۔ جبکہ بھارت پر طنز کرتے ہوئے " موقع موقع" کے الفاظ استعمال کیے گئے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں