محکمہ انسداد دہشتگردی کی پشاور میں کاروائی کالعدم تنظیم کا ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرلیا

جمعرات 31 مارچ 2016 20:10

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 مارچ۔2016ء) محکمہ انسداد دہشتگردی کی پشاور میں کاروائی کالعدم تنظیم کا ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرلیا ہے ،محکمہ انسداد دہشتگردی کے مطابق سی ٹی ڈی نے پشاورمیں چارسدہ اڈے کے قریب کاروائی کرتے ہوئے اہم ٹارگٹ کلر شاہداﷲ ولد الہی بخش کو گرفتار کرلیا ٹارگٹ کلر کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہیں جو پولیس موبائل کر حملوں کے علاوہ ٹارگٹ کلنگ کے مختلف واقعات میں پولیس کو مطلوب تھا ٹارگٹ کلر کے قبضہ سے پستول اور کارتوس برآمد لیے گئے ملزم کو مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام منتقل کردیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں