خیبر پختونخوا ، مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن ایک دہشت گرد سمیت 30 ملزمان گرفتار

بدھ 30 مارچ 2016 14:00

پشاور / چارسدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 مارچ۔2016ء) پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے مختلف علاقوں میں مشترکہ کارروائیون کے دوران ایک دہشت گرد سمیت مختلف جرائم میں ملوث 30 سے زائد ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ ، بارودی مواد اور منشیات برآمد کرلی ہیں۔میڈیا رپو رٹ کے مطابق محکمہ انسداد دہشت گردی ہزارہ ریجن نے مانسہرہ میں کارروائی کرتے ہوئے ایک دہشت گرد کو حراست میں لے لیا۔

(جاری ہے)

دہشت گرد کا نام محمد گل جب کہ اس کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔ ملزم کے قبضے سے 32 کلو دھماکا خیز مواد ، گیس سلنڈر بم ، 8 ڈیٹو نیٹر ، 4 فٹ بارودی تار، راکٹ لانچر گولے اور فیوز بھی برآمد ہوئے ہیں۔صوبائی دارالحکومت پشاور کے علاقے ریگی میں پولیس اور فورسز نے مشترکہ سرچ آپریشن کرتے ہوئے 5 افغان باشندوں اور 3 اشتہاری ملزمان سمیت 30 افراد کو گرفتار کرلیا، اس کے علاوہ چارسدہ میں ٹارگٹڈ کارروائیوں کے دوران 3 مفرور ملزمان اور 6 منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ جن کے قبضے سے 14 کلو چرس ، 45 کارتوس اور 2 پستول بر آمد ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں