پاکستان دُنیا کا واحد اسلامی ملک ہے جو نظریے کی بنیاد پر ہمیشہ قا ئم رہنے کیلئے بنا ہے، انتخاب خان چمکنی

منگل 29 مارچ 2016 19:23

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 مارچ۔2016ء ) پاکستان مسلم لیگ خیبر پختونخواہ کے صدر انتخاب خان چمکنی نے کہاہے کہ پاکستان دُنیا کا واحد اسلامی ملک ہے جو نظریے کی بنیاد پر بنا ہے اور ہمیشہ قا ئم رہنے کیلئے بنا ہے ۔ پاکستان مسلم لیگ ایک تحریک کا نام ہے اور اس تحریک میں ہمارے بزرگوں نے لاتعداد جانی و مالی قربانیاں دے کر پاکستان کی نظریے کی تحفظ کی ہے اور اب وقت آگیا ہے کہ ہم اپنے نوجوانوں سے مل کر پاکستان کے استحکام ، سا لمیت اور بقاء کیلئے ہراول دستے کا کردار ادا کریں ۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے گزشتہ پشاور میں پاکستان مسلم لیگ خیبرپختونخواہ کی زیلی طلباء ونگ مسلم سٹوڈنٹ فیڈریشن کا استحکام پاکستان کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ کی مرکزی تنظیم کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین ، چوہدری پرویزالہی اور سیکرٹری جنرل سنیٹر مشاہد حسین سید محب وطن پاکستانی ہے اور اُنکا کردار پاکستان کی تاریخ میں ایمانداری، محب الوطنی اور دیانتداری پر قائم ہے اور اُنہوں نے ہر دور میں پاکستان کی عوام کی خدمت کی بات کی ہے اور آئندہ بھی کرینگے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ہم پاکستانی ہے اور پاکستان کی خاطر کسی بھی قربانی سے دریخ نہیں کرینگے اور آنے والا دور اس صوبے سمیت پورے پاکستان میں پاکستان مسلم لیگ کی حکومت ہوگی ۔کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے سابق مشیر وزیر اعظم سردار عبد الرازق ایڈوکیٹ نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ کی قیادت پاکستان کی تعمیر اور ترقی میں اپنا دکردار ادا کرنے میں ماہر ہے اور جب بھی چوہدری برادران کو موقع ملاہے اُنہوں نے بلاتفریق عوام کی خدمت اور اُنکی بھلائی کیلئے منصوبے پورے پاکستا ن میں قابلِ عمل بنائے ۔

ہم پارٹی کا پیغام صوبے کے کونے کونے میں پہنچا ئیں گے اور یہ طلب علم پاکستان کی نظریے کی بات بلاخوف اور ڈر کے کرینگے ۔پاکستان مسلم لیگ نے پاکستان بنایا اور اب پاکستان بچائیں گے۔کنونشن سے مرکزی سینئر نائب صدر معظم بٹ،جنرل سیکرٹر ی پاکستان مسلم لیگ خیبر پختونخواہ ڈاکٹر شاہین عبدالراج ،جنرل سیکرٹر ی پاکستان مسلم لیگ خیبر پختونخواہ ڈاکٹر شاہین عبدالراج سمیت دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔ آخر میں صوبائی صدر انتخاب خان چمکنی نے ایک کمیٹی تشکیل دی جسکے سربراہ ڈاکٹر شاہین عبدالراج اور ممبران مولانا شعیب اور مجیب الرحمٰن ہونگے جوکہ PK-8کے ذمنی الیکشن کیلئے اُمیدوار کا انتخاب کر کے ٹکٹ دینگی۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں