وزیراعلی پرویز خان خٹک کی سربراہی میں پارلیمانی وفد کی گورنراقبال ظفرجھگڑا سے ملاقات،باہمی دلچسپی اورامن وامان سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال

منگل 29 مارچ 2016 19:17

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 مارچ۔2016ء ) صوبہ خیبرپختونخوا اسمبلی کے پارلیمانی قائدین کے ایک وفد نے وزیراعلی خیبرپختونخوا پرویز خان خٹک کی سربراہی میں منگل کے روزگورنرہاؤس پشاورمیں گورنرخیبرپختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑا سے ملاقات کی۔ وہ کچھ دیرگورنرکے ساتھ رہے اورباہمی دلچسپی سمیت امن وامان اور عوام کی فلاح وبہبود کے حوالے سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

وفد میں سینئرصوبائی وزیراور جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر عنایت اللہ خان، پاکستان مسلم لیگ ن کے پارلیمانی لیڈرسردار اورنگزیب نلوٹھہ اور پی پی پی کے پارلیمانی لیڈر سیدمحمدعلی شاہ باچاسمیت پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر پیرسید صابرشاہ اور صوبائی وزیرخزانہ مظفر سید بھی موجودتھے۔ وفد کے اراکین نے گورنرکو عوام کو درپیش مسائل کے حوالے سے آگاہ کیا اور ان کے حل کیلئے تجاویز پیش کیں۔ گورنرنے اس موقع پر عوام کودرپیش مسائل کے حل اور ان کی فلاح وبہبود کے حوالے سے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہاکہ عوام کی فلاح وبہبود اور ان کو بنیادی ضروریات زندگی کی فراہمی کے حوالے سے وسائل کی کمی کو آڑے نہیں آنے دیاجائیگا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں