آئی جی پی خیبر پختونخوا نے تین اے ایس پی کے تبادلوں کے احکامات جاری کردیئے

منگل 29 مارچ 2016 18:12

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 مارچ۔2016ء)انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختون خوا ناصر خان دُرانی نے تین اے ایس پی کے تبادلوں کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

(جاری ہے)

منگل کوسنٹرل پولیس آفس پشاور سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق نیشنل پولیس اکیڈیمی سے تبدیل ہوکر صوبے میں رپورٹ کرنے والے تین اے ایس پیز ،محمد شعیب خان کو اے ایس پی کوہاٹ، کیپٹن (ریٹائرڈ) علی بن طارق کو اے ایس پی مردان اور کیپٹن (ریٹائرڈ )نجم الحسن لیاقت کو اے ایس پی پشاور تعینات کردیا گیا ہے۔یہ اعلامیہ فوری طور پرنافذ العمل ہوگا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں