بزم اقبال کی ماہانہ نشست کل ہوگی

منگل 29 مارچ 2016 12:16

پشاور۔29 مارچ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 مارچ۔2016ء )بزم اقبال کی ماہانہ نشست کل (بدھ کی )سہ پہر خانہ فرہنگ ایران کے زیر اہتمام‘ پشاور کی ادیب پشاوری لائبریری میں منعقد ہوگی‘ خانہ فرہنگ کے ترجمان غیور حسین کے مطابق سٹی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء الله شاہ”افکار علامہ اقبال“ میں مولانا روم کے اثرات‘ جوانان اسلام کے لیے امید کی کرن“ کے موضوع پر اظہار خیال کرینگے ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں