خیبر پختونخواحکومت نے 8 پولیس افسران کی تقرریوں اور تبادلوں کے احکامات جاری کردیئے

پیر 28 مارچ 2016 22:54

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 مارچ۔2016ء) حکومت خیبر پختونخوا نے عوامی مفاد میں فوری طور پر 8 پولیس افسران کی تقرریوں اور تبادلوں کے احکامات جاری کئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس CTDپشاور صلاح الدین خان پی ایس پی۔بی ایس۔20کوتبدیل کرکے ان کی تعیناتی اپنی تنخواہ اور سکیل میں بحیثیت ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ کر دی گئی ہے۔

اسی طرح ریجنل پولیس آفیسر کوہاٹ ڈاکٹر اشتیاق احمد خان بی ایس۔20کا تبادلہ کر کے انہیں اپنی تنخواہ اور سکیل میں بطور ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن تعینات کیا گیا ہے جبکہ اختر حیات خان بی ایس۔20کو ریجنل پولیس آفیسر ہزارہ ایبٹ آباد سے ہٹا کر ریجنل پولیس آفیسرکوہاٹ،محمد سعید وزیر بی ایس۔20کوریجنل پولیس آفیسر مردان سے تبدیل کر کے ریجنل پولیس آفیسر ہزارہ ایبٹ آباد،محمد طاہر بی ایس19کو ریجنل پولیس آفیسر بنوں سے تبدیل کر کے انہیں اپنی تنخواہ اور سکیل میں ریجنل پولیس آفیسر مردان،محمد علی خان بی ایس۔

(جاری ہے)

19کوڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس (انکوائریز اینڈ انسپکشن) پشاور سے تبدیل کر کے اپنی تنخواہ اور سکیل میں ریجنل پولیس آفیسر بنوں،عبدالغفور آفریدی بی ایس۔19کو ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ اسماعیل خان کے عہدے سے تبدیل کر کے انہیں اپنی تنخواہ اور سکیل میں بطور ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس (انکوائریز اینڈ انسپکشن) پشاور اور شیر اکبر خان بی ایس۔19کوڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ایبٹ آباد سے تبدیل کر کے بحیثیت ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ ا سماعیل خان تعینات کر دیا گیاہے۔اس امر کااعلان اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخواکے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں