پشاور،تحریک انصاف میرٹ کی بالادستی اورشفاف حکومتی نظام پر یقین رکھتی ہے،ڈاکٹرامجدعلی

پیر 28 مارچ 2016 16:22

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 مارچ۔2016ء) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے ہاوٴسنگ ڈاکٹر امجد علی نے کہاہے کہ پاکستان تحریک انصاف میرٹ کی بالادستی اورشفاف حکومتی نظام پر یقین رکھتی ہے اور اس مقصد کے حصول کے لئے اقتدار میںآ تے ہی پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت نے ہر شعبہ میں مثبت اصلاحات نافذ کرکے نظام کو درست سمت میں گامزن کیاہے جس کے ثمرات سے عام آدمی جلد مستفید ہوگا اور اسی مثبت اصلاحاتی ایجنڈے اورغریب دوستی کے نتیجے میں عوام دیگر پارٹیوں سے مایوس ہوکر پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہورہے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوں نے آج حلقہ نیابت کے یونین کونسل کوز آبا خیل میں ایک شمولیتی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کے دوران کیا جس میں عوامی نیشنل پارٹی کے دیرینہ کارکن محی الدین باچا نے اے این پی سے اپنی رفاقت چھوڑ کر اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت کااعلان کیا۔ تقریب کے دوران وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی ڈاکٹر امجد اعلی نے گاوٴں ڈاگے کے لئے 50 کے وی ٹرانسفارمر، بجلی کے پول اور 2 پریشر پمپس کی تنصیب کا اعلان کیا۔ تقریب میں ویلج کونسل چیئرمین انورشاہ ،بخت شمشیر اورعلاقہ عوام کی کثیر تعداد موجود تھی۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں