جمعیت علماء اسلام کی صوبائی شوریٰ کا اجلاس 31مارچ اور صوبائی جنرل کونسل کا6اور 7اپریل کو پشاور میں طلب کرلیا

پیر 28 مارچ 2016 14:17

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 مارچ۔2016ء) جمعیت علماء اسلام کی صوبائی شوریٰ کا اجلاس 31مارچ اور صوبائی جنرل کونسل کا6اور 7اپریل کو پشاور میں طلب کرلیاگیا مولانا عبدالغفور حیدری نے مرکزی کمیٹی کا اجلاس 5اپریل کو پشاور میں طلب کرلیا‘ صوبائی میڈیا سیل سے جاری ایک بیان کے مطابق صوبائی سیکرٹری اطلاعات عبدالجلیل جان نے کہاکہ جمعیت علماء اسلام کی قائم کردہ کمیٹی کے چیئرمین اور سینٹ کے ڈپٹی چیئرمین مولانا عبدالغفور حیدری نے مرکزی کمیٹی کا اہم اجلاس 5اپریل 4بجے عصر صوبائی سیکرٹریٹ رنگ روڈ پشاور میں طلب کرلیاہے‘ اجلاس میں چاروں صوبوں کے امراء ونظماء مرکزی مجلس عاملہ اور صوبائی مجلس عاملہ کے اراکان شریک ہونگے‘ دریں اثناء جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر مولانا گل نصیب خان نے صوبائی مجلس شوریٰ کا اہم اجلاس31مارچ اور صوبائی کمیٹی کا اجلاس یکم اپریل کو صبح 10بجے پشاور میں طلب کرلیاہے جبکہ صوبائی جنرل کونسل کا اجلاس 6اور 7اپریل کو صوبائی سیکرٹری میں طلب کرلیاہے‘ جس میں مرکزی قائدین بھی شریک ہونگے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں