پشاور کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن ،25مشتبہ افراد گرفتار‘ اسلحہ برآمد ‘ تفتیش شروع

پیر 28 مارچ 2016 12:14

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 مارچ۔2016ء) پشاورکے اخون آباد، آفریدی آباد اورملحقہ علاقوں میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 25 مشتبہ افرادکو حراست میں لے لیا۔

(جاری ہے)

پیر کو پولیس کے مطابق اخون آباد، آفریدی آباد اورملحقہ علاقوں سرچ آپریشن کیاگیا،جس کے دوران 25 مشتبہ افرادکو حراست میں لیاگیا۔مشتبہ افرادکے قبضہ سے 2 پستولیں اور سینکڑوں کارتوس برآمدہوئے، مشتبہ افرادکوتھانہ پھندو منتقل کرکے مزیدتفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں