پاک چائنہ اقتصادی راہداری پر وفاقی حکومت کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں،پرویزخٹک
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
اتوار مارچ

مزید اہم خبریں

وقت اشاعت: 27/03/2016 - 23:00:04 وقت اشاعت: 27/03/2016 - 23:00:04 وقت اشاعت: 27/03/2016 - 22:54:47 وقت اشاعت: 27/03/2016 - 22:54:47 وقت اشاعت: 27/03/2016 - 22:53:33 وقت اشاعت: 27/03/2016 - 22:53:33 وقت اشاعت: 27/03/2016 - 22:53:33 وقت اشاعت: 27/03/2016 - 22:53:04 وقت اشاعت: 27/03/2016 - 22:50:28 وقت اشاعت: 27/03/2016 - 22:48:57 وقت اشاعت: 27/03/2016 - 22:48:20
پچھلی خبریں - مزید خبریں

پشاور

پاک چائنہ اقتصادی راہداری پر وفاقی حکومت کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں،پرویزخٹک

آئندہ دوتین دن میں وفاق کی جانب سے خط کا جواب موصول ہوگااگر ہمارے مطالبا ت پر غور نہ کیا گیا تو آئندہ کالائحہ عمل طے کریں گے ،،وزیراعلی خیبرپختونخوا پرویزخٹک

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27 مارچ۔2016ء)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ پاک چائنہ اقتصادی راہداری پر وفاقی حکومت کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔ وفاقی وزیر احسن اقبال کے ساتھ ہماری تفصیلی بات چیت ہوئی ہے۔ آئندہ دوتین دن میں وفاق کی جانب سے خط کا جواب موصول ہوچکا اگر ہمارے مطالبا ت پر غور نہ کیا گیا تو آئندہ کالائحہ عمل طے کریں گے۔

پاکستان تحریک انصاف نوجوانوں کی پارٹی ہے اورنوجوان ہمارے ملک کا مستقبل ہیں۔ تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے نوجوانوں کی ترقی اور روزگار کے لیے ایجنڈہ ترتیب دے دیا ہے۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور صنعتی بستیوں میں نوجوانوں کوروز گار کے بھر پور مواقع ملیں گے میرٹ کی پالیسی سے قابل اورایماندار جوان آگے آرہے ہیں جو اس ملک اور صوبے کی بہتر خدمت کرسکیں گے۔

و ہ پیر پیائی صدری خیل میں جلیل کاکڑ کی رہائش گاہ پر یوتھ کنونشن سے بطور مہمان خصوصی خطاب کررہے تھے تقریب کی صدرات ضلع ناظم نوشہرہ لیاقت خان خٹک نے کی۔ تقریب سے یوتھ کے عہدیداروں شکیل کاکڑ، تحصیل کونسلر اقبال اختر، ڈسٹرکٹ کونسلر شوکت نذیر اور تحصیل کونسلر احد خٹک سمیت دیگر یوتھ کونسلروں نے خطاب کیا۔ اس موقع پر بڑی تعداد میں نوجوانوں نے شرکت کی۔

پرویز خان خٹک نے کہا کہ نوجوانوں کی صلاحیتوں کو بروکار لاتے ہوئے مستقبل میں اس سے استفادہ حاصل کیا جائے گا۔۔ آج کا نوجوان باشعور اور اعلیٰ تعلیم یافتہ ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نوجوان قیادت کو سامنے لانے پر زور دے رہیں تاکہ نوجوان قیادت سامنے آکر اس ملک اور صوبے کی خدمت کرسکے اور یہی وجہ ہے کہ بلدیاتی نظام میں یوتھ کونسلر کی نشست رکھی گئی تاکہ مقامی سطح پر ویلج کونسل سے نوجوانوں کو نمائندگی دی جائے اور وہ نوجوانوں کے مسائل آگے لائیں۔

انھوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے نوجوانوں کے مسائل کو سمجھتے ہوئے انفارمیشن ٹیکنالوجی کووسیع کرکے اس میں روزگار کے بے تحاشہ مواقع پید ا کیے جارہے ہیں اور صوبے میں صنعتی اور زرعی انقلاب برپا کرکے نوجوانوں کو روز گا ر کی فراہمی سمیت ان کی صلاحیتوں کو بروکار لائے جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ کھیلوں کی گرتی ہو ئی ساکھ کودوبارہ درست سمت پر لانے کے لیے پی ٹی آئی کے چیرمین عمران خان کے وژن کے مطابق تحصیل اورضلع کی سطح پر سپورٹس کمپلیکس پر کام شرو ع ہوچکاہے تاکہ نوجوان مثبت مشاغل

اس خبر کی تفصیل پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

27/03/2016 - 22:53:33 :وقت اشاعت

:متعلقہ عنوان