پشاور پولیس اور سکیورٹی فورسز کی کارروائی پندرہ مشتبہ افراد گرفتار اسلحہ اور منشیات بر آمد

اتوار 27 مارچ 2016 14:11

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 مارچ۔2016ء) صوبائی دارالحکومت پشاور میں پولیس اورسیکورٹی فورسز نے مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران15مشتبہ افرادکو حراست میں لے لیا۔

(جاری ہے)

جن کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات بھی برآمد ہوئیں‘ پولیس کے مطابق مشترکہ سرچ آپریشن کرسچن کالونی، چراغ آباد اور ملحقہ علاقوں میں کیاگیا۔ آپریشن کے دوران ایک افغان باشندے سمیت 15 مشتبہ افرادکو حراست میں لیاگیا۔ مشتبہ افرادکے قبضہ سے ایک پستول، درجنوں کارتوس اور منشیات برآمدہوئیں‘ مشتبہ افرادکو تھانہ پھندو منتقل کرکے تفتیش شروع کر دی گئی -

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں