سیدنا صدیق اکبرؓ کی یوم وفات پر عام تعطیل کی جائے ‘ اہلسنت والجماعت

شہید قائد مولانا حق نواز جھنگوی کے مشن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے ‘ سمیع اﷲ جھنگوی کا بیان

ہفتہ 26 مارچ 2016 20:49

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 مارچ۔2016ء) اہلسنت والجماعت کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ قیام امن کے لئے ہر قسم کے تعاون کرنے کو تیار ہیں یہ ملک ہمارا ہے اور اس کا تحفظ فرض سمجھتے ہیں ہمیں قائدین نے ہمیشہ حب الوطنی کا درس دیا ہے شہید قائد مولانا حق نواز جھنگوی کے مشن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے ۔

(جاری ہے)

سمیع اﷲ جھنگوی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ 22 جمادی الثانی یوم وفات خلیفہ اول سیدنا صدیق اکبرؓ پر پختونخوا بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا جائے جب اس ملک میں سیاسی شخصیات کے یوم پیداء و وفات پر تعطیل ہوسکتی ہے تو اصحاب محمدﷺ کے یوم ایام پر تعطیل کیوں نہیں کی شہید قائد مولانا حق نواز جھنگوی کے مشن کو آگے لیکر چلیں گے حالات اور مشکل وقت سے گھبرا کر ہٹنے والے نہیں ہیں ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں