ذین اﷲ صافی سمیت دو کونسلروں کا عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان

ہفتہ 26 مارچ 2016 20:49

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 مارچ۔2016ء) سابق ٹاؤن کونسل ون کے امیدوار زین اﷲ صافی سمیت دو کونسلروں نے عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا ۔ اس حوالے سے ایک اجلاس زیر صدارت حاجی غلام بلور زین اﷲ صافی کے حجرے گنج حیدر کالونی میں منعقد ہوا جس میں عوامی نیشنل پارٹی سٹی کے صدر غلام مصطفی ‘ ضلع کونسل پشاور کے ممبر سرتاج خان ‘ قاضی نور سمیت دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

اجلاس کے دوران سابق ٹاؤن کونسل ون کے امیدوار ذین اﷲ صافی ‘ کونسلروں ولی محمد شیر افضل ‘ ن لیگ کے ھشتنگر وارڈ کے نائب صدر بشیر محلہ دار ‘ پی ٹی آئی ھشتنگر کے نائبب صدر صادق ‘ جماعت اسلامی کے جاوید اور ن لیگ کے ممتاز نے باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیا ۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حاجی غلام احمد بلور نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے تجاوزات کیخلاف آپریشن کے نام پر لوگوں سے روزگار چھینا جا رہا ہے جبکہ انہیں متبادل جگہ فراہم کرنے کی بجائے ان سے ہتھ ریڑھیاں قبضے میں لی جاتی ہیں جو افسوسناک ہے ۔

انہوں نے کہا کہ حلقہ پی کے تھری سمیت پشاور بھر کے عوام کے بلاک شناختی کارڈ کا مسئلہ حل کرنے کے لئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لا رہے ہیں جس میں اہم کامیابیاں مل رہی ہیں ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں