خیبر پختونخوا میں عجائب گھر سے قیمتی نوادرات کی چوری کے معاملے کی تحقیقات کیلئے اسلام آباد سے تحقیقاتی ٹیم طلب کر لی

ہفتہ 26 مارچ 2016 13:51

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 مارچ۔2016ء) خیبر پختونخوا میں عجائب گھر سے قیمتی نوادرات کی چوری کے معاملے کی تحقیقات کیلئے اسلام آباد سے تحقیقاتی ٹیم طلب کر لی۔

(جاری ہے)

میڈ یارپورٹس کے مطابق عجائب گھر سے کروڑوں روپے مالیت کے قیمتی نوادرات چوری کر کے انکی جگہ جعلی نوادرات رکھ دیے گئے تھے جس پر محکمہ اینٹی کرپشن تحقیقات کر رہا ہے تاہم اب وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے مزید تحقیقات کیلئے اسلام آباد سے تحقیقاتی ٹیم کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا اینٹی کرپشن ذرائع کے مطابق عجائب گھرسے کروڑوں روپے مالیت کے نوادرات غائب ہیں اورعجائب گھرمیں رکھے کئی نوادرات کوجعلی نوادرات سے تبدیل کردیاگیا ‘ چوری ہونیوا لے نوادرات میں مجسمے،قیمتی پتھر،تاریخی مورتیاں اوردیگرنوادرات شامل ہیں۔

نوادارت چرا نے اورجعلی نوادرات رکھنے پراینٹی کرپشن پہلے ہی تحقیقات کررہی ہے تاہم اب پرویز خٹک کی جانب سے اس معاملے کی سلجھانے کیلئے اسلام آباد سے تحقیقاتی ٹیم طلب کرلی گئی ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں