پشاور،ضلعی انتظامیہ کی حیات آباد میں کارروائیاں، 18افراد گرفتار

جمعہ 25 مارچ 2016 20:04

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 مارچ۔2016ء) ضلعی انتظامیہ نے حیات آباد میں کارروائیوں کے دوران18 افراد کوگرفتارکرلیا۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر پشاور ریاض خان محسود کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر فضیلت جہاں نے حیات آباد میں بلال مارکیٹ، سپر مارکیٹ، شمالی مارکیٹ، ملک سعد پلازہ، بشارت مارکیٹ میں مختلف دکانوں کے چیکنگ کی۔

صفائی کی ابتر صورتحال اور گران فروشی پر 18 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

ان گران فروشوں میں دودھ فروش، نانبائی، جنرل سٹور، قصاب اور فاسٹ فوڈ مالکان شامل ہیں جبکہ ملک سعد پلازہ مین ایک ڈینٹل کلینک کی چیکنگ کی گئی جس میں زائد المعیاد ادویات پائی گئیں جس پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر فضیلت جہاں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ٹیکنیشن کو گرفتار کر لیا۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر فضیلت جہاں نے حیات آباد میں تمام میڈیسن دوکانداران، دینٹل کلینک مالکان اور دیگر کو خبردار کیا ہے کہ وہ موجودہ زائدالمعیاد میڈیسن کو تلف کر دیں بصورت دیگر زائد المعیاد ادویات کو موجودگی پر سخت کاروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں