پشاور،چنگ چی رکشہ مالکان کا ٹریفک پولیس رویئے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق رجسٹریشن اور پرمٹ ایشو نہیں کیا جا رہا ہے،مظاہرین

جمعہ 25 مارچ 2016 17:56

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 مارچ۔2016ء) چنگ چی رکشہ متحدہ یونین گل بہار پشاور نے ٹریفک پولیس کے ناروا رویئے کیخلاف گزشتہ روز پشاور پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا جس کی قیادت اصغر علی کر رہے تھے ۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر ان کے مطالبات کے حق میں نعرے درج تھے ۔

(جاری ہے)

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ ٹریفک پولیس کی جانب سے چنگ چی رکشہ ڈرائیوران پر تشدد کیا جاتا ہے جبکہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کے مطابق انہیں رجسٹریشن اور پرمٹ ایشو نہیں کیا جا رہا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔

انہوں نے کہا کہ چنگ چی ڈرائیوران میں بعض ایسے افراد بھی موجود ہیں جو گھر کے واحد کفیل ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ ٹریفک پولیس چنگ چی رکشہ کو قانون کے مطابق چلانے کی اجازت دے بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کرنے پر مجبور ہو جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں