پشاور پولیس نے متھرا میں سرچ آپریشن میں 10 مشتبہ افراد گرفتار کرکے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلئے

جمعہ 25 مارچ 2016 16:43

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 مارچ۔2016ء) پشاور پولیس نے متھرا میں سرچ آپریشن میں 10 مشتبہ افراد گرفتار کرکے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلئے ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق کارروائی تھانہ متھرا کی حدود میں کی گئی، جس میں 10 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا،جن سے 2 پستول، 2 رائفلز، منشیات، اور کارتوس برآمد کئے گئے ہیں۔پولیس کے مطابق کارروائی میں مجموعی طور پر 50 سے زیادہ افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔ جس میں سے 40 سے زیادہ افراد کو تحقیق کے بعد رہا کردیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں