اسلامیہ کالج پشاور یونیورسٹی میں فارسی کلاسوں کا اجراء

جمعہ 25 مارچ 2016 12:40

پشاور۔25 مارچ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 مارچ۔2016ء )اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور میں فارسی کلاسوں کا اجراء ہو چکا ہے، یہ سرٹیفیکیٹ کورس دو ماہ کا ہے اور اس میں طلباء و طالبات اور یونیورسٹی پروفیسر کی کثیر تعداد شرکت کر رہی ہے ۔

(جاری ہے)

پروفیسر ڈاکٹر نوشاد خان ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز آرٹس اینڈ لینگویجز نے اس موقع پر کہا کہ فارسی زبان ہمارا روایتی قدیمی اورقابل قدرا ثاثہ ہے اور اس زبان کی اہمیت اپنی جگہ مسلمہ ہے، نوجوان نسل کو چاہئے کہ وہ فارسی زبان و ادب سے شناسائی حاصل کر کے اپنی علمی استعداد میں اضافہ کریں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں