چوتھی عالمی ہندکو کانفرنس کل ہری پور میں ہو گی
جمعہ 25 مارچ 2016 12:40
پشاور۔25 مارچ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 مارچ۔2016ء )گندھارا ہندکو بورڈ ،پاکستان کے زیراہتمام اور گندھارا ہندکو اکیڈمی پشاور اور ہزارہ ہندکو اکیڈمی، ہری پورکے اشتراک سے چوتھی عالمی ہندکو کانفرنس کل ہفتہ کو ڈسٹرکٹ کونسل ہال (بے نظیر ہال) ہری پور ،ہزارہ میں منعقد ہو گی ۔کانفرنس کے کنوینئرپروفیسر ملک ناصر داؤد، سرپرست راشد قریشی جبکہ کوآرڈینیٹر گندھارا ہندکو بورڈ کے جنرل سیکرٹری محمد ضیاء الدین ہیں۔
چوتھی عالمی کانفرنس کے حوالے سے مختلف امور کا جائزہ لینے کیلئے گزشتہ روز گندھارا ہندکو اکیڈیمی کے دفتر میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت گندھارا ہندکو بورڈ کے جنرل سیکرٹری محمد ضیاء الدین نے کی۔اجلاس میں گندھارا ہندکو بورڈ کے اراکین نے شرکت کی۔(جاری ہے)
اس موقع پر مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئیں اور مختلف امور کی انجام دہی کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی گئی۔
کانفرنس کے کوآرڈینیٹر محمد ضیاء الدین نے کہاکہ چوتھی عالمی ہندکو کانفرنس میں 11 ہندکو کتابوں کی تقریب رونمائی بھی کی جائے گی جبکہ کانفرنس میں اندرون و بیرون ملک سے 25 مندوبین ہندکو زبان، ادب، ثقافت، تاریخی ورثہ اور معاشرت کے حوالے سے اپنے مقالہ جات پیش کرینگے۔ کانفرنس میں عوامی نمائندوں کے علاوہ سماجی شخصیات، ادیب، شاعر، صحافی اور ملک کے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کرینگے اور اپنے خیالات کا اظہار کرینگے۔دو روزہ کانفرنس میں ہندکو لوک گیت، ثقافتی نمائش، ہندکو کتب کی نمائش، ہندکو ثقافتی پینٹنگ ، ہندکو مشاعرہ بھی منعقد ہو گا۔کانفرنس کا مرکزی موضوع ”ہزارے دی تہرتی دی اقتصادی ترقی اُس دی ثقافتی ترقی نال جڑے دی اے“رکھا گیا ہے۔ مرکزی موضوع کی مناسبت سے محققین نے مختلف موضوعات پر پُرمغز مقالے تحریر کئے ہیں۔ اس موقع پر ہندکو مشاعرہ بھی منعقد ہوگا۔پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
باڑہ، شلوبر شین ڈھنڈ میں کمرہ منہدم ہونے سے 2 افراد شدید زخمی
خیبر، جمرود پولیس کی کارروائی، پیدل ہیروئن سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی ، ملزم سے 2 کلوگرام ہیروئن ..
خیبرپختونخوا ہ حکومت کا صحت کارڈ کی مد میں ڈاکٹرز کو موصول رقم پر سیلز ٹیکس لگانے کا فیصلہ
نادرن بائی پاس کی جلد تکمیل کو یقینی بنایا جائے، کمشنر پشاور
حفاظتی ٹیکوں کاعالمی دن کےموقع پرنوشہرہ جلوزئی بی ایچ یو میں آگاہی واک کا اہتمام
گورنر خیبرپختونخوا سے چئیر مین پبلک سروس کمیشن کی ملاقات،کمیشن کی سالانہ رپورٹ پیش کی
پشاور،چوری شدہ مال برآمدگی کے بعد مالکان کو دینے کے متعلق تقریب
پشاورکے بعض فیڈروں پرمرمت کی وجہ سےبجلی بند رہے گی، ترجمان پیسکو
مردان پولیس کارروائی، 2 منشیات فروش گرفتار
پشاور، ضلعی انتظامیہ کی کارروائی،گراں فروشی وکم وزن روٹی فروخت کرنے پر متعدد دکاندار گرفتار
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مردان کی زیرصدارت سٹیرنگ کمیٹی کااجلاس
مردان میں 2موٹرسائیکلوں کےدرمیان تصادم سے خاتون سمیت 4 افراد زخمی
پشاور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
سرگودھا کے قصبہ بھلوال شہر سے 25 سالہ دوشیزہ کو اغواء کر کے گلے میں دوپٹہ ڈال کر قتل کر دیا گیا
-
چیچہ وطنی کے علاقہ اقبالنگر میں خاوند نے غیرت کے نام پر اپنی بیوی کو قتل کردیا
-
ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ
-
موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ
-
عمران خان نے سعودی عرب کے حوالے سے بیان پر میری سرزنش کی، شیرافضل مروت
-
سمگلنگ کا خاتمہ کئے بغیر معیشت مضبوط نہیں ہوسکتی،شہباز شریف
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
رانا ثنا اللہ ڈیل کا مشورہ نہ دیں، پی ٹی آئی ڈیل نہیں کریگی‘ڈاکٹر یاسمین راشد
-
لاہور ہائیکورٹ نے حماد اظہر کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست نمٹا دی
-
حکومت اور اپوزیشن اراکین میں قائمہ کمیٹیوں کی تقسیم کا فارمولا تیار
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم