صوبائی حکومت حقیقی تبدیلی کیلئے نظام کی اصلاح اور اداروں کے استحکام پر توجہ دے رہی ہے،پرویز خٹک

جمعرات 24 مارچ 2016 22:52

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 مارچ۔2016ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت حقیقی تبدیلی کیلئے نظام کی اصلاح اور اداروں کے استحکام پر توجہ دے رہی ہے تاکہ عوام کو معیاری بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔ وہ آج یہاں مقامی ہوٹل میں پلاسٹک سرجری کے موضوع پر اکسویں سالانہ عالمی کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے کانفرنس کا انتظام پاکستان ایسوسی ایشن آف پلاسٹک سرجن نے کیا تھا کانفر نس میں ملک اور بیرون ملک سے نامور پلاسٹک سرجنز شرکت کر رہے ہیں طبی ماہرین کانفرنس میں پلاسٹ سرجری کے جدید رجحانات پر تحقیقی مقالے پیش کریں گے کانفرنس سے پروفیسرڈاکٹر محمد طاہر، صدر پی اے پی ایس، ڈاکٹر طاہر شیخ سابق صدر، ڈاکٹر ضیاء السلام ، جنرل سیکرٹری اور ڈاکٹر طاہر حسن نے بھی خطاب کیا وزیراعلیٰ نے پلاسٹک سرجری کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ ملک اور خصوصاً صوبے میں اس شعبے کی خصوصی ضرورت ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ صوبے میں صحت کے شعبے کی بہتری کیلئے اصلاحات عمل میں لائی جارہی ہیں انہوں نے کہاکہ تدریسی ہسپتالوں کو انتظامی اور مالی خود مختاری دی گئی ہے تاکہ ان ہسپتالوں میں عوام کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی جا سکیں وزیراعلیٰ نے کہاکہ عوام بڑے ہسپتالوں کی حالت میں بہت جلد واضح فرق محسوس کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ ضلعی اور تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتالوں کی بہتری کیلئے فنڈز جاری کئے گئے ہیں وزیراعلیٰ نے کہاکہ صوبے میں 3500 ڈسٹرکٹسپیشلسٹس ڈاکٹرز بھرتی کئے جارہے ہیں تاکہ مقامی سطح پر لوگوں کو صحت کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کے علاوہ بڑے ہسپتالوں پر مریضوں کا انحصار کم کیا جا سکے ۔

انہوں نے کہاکہ حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں بہت جلد برن اور پلاسٹک سرجری یونٹ کا م شروع کرے گا۔ وزیراعلیٰ نے جرمن بینک ، کے ایف ڈبلیو اور غیر سرکاری تنظیم کا بنوں، چترال اور دیر میں20 بستروں پر مشتمل برن یونٹ قائم کرنے کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہاکہ وہ جلد ہی وفاقی حکومت سے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں زیر تعمیر برن یونٹ کی تکمیل کیلئے فنڈز کے اجراء کیلئے رابطہ کریں گے انہوں نے کہاکہ دوسرے صوبوں کے طرح خیبرپختونخوا میں کاسمیٹک سرجری پر کوئی ٹیکس لاگو نہیں۔ انہوں نے صوبے میں پلاسٹ سرجری کے فروغ کیلئے تگ و دو کرنے والے ڈاکٹروں کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں