محکمہ انسداد دہشتگردی کی ڈیرہ اسماعیل خان میں کارروائی ،دہشتگردوں ،ٹارگٹ کلرز کے سہولت کار کو گرفتار کرلیا

جمعرات 24 مارچ 2016 21:24

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 مارچ۔2016ء) محکمہ انسداد دہشتگردی ڈیرہ اسماعیل خان نے کاروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں اور ٹارگٹ کلرز کے سہولت کار کو گرفتار کرلیامحکمہ انسداد دہشتگردی کے مطابق سی ٹی ڈی نے ڈیرہ اسماعیل خان میں کاروائی کرتے یوئے سہولت کارمحمد لقمان عرف پہلوان کو گرفتار کرلیاگرفتار سہولت کار دہشگردوں اور ٹارگٹ کلر مقبول حسین جس کے سر کی قیمت صوبائی حکومت نے مقرر کی تھی۔

(جاری ہے)

گرفتارملزم کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے اورانہیں رہائش فراہم کرنے اورکھانا فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ دیگر ٹارگٹ کلرز کو ہدایت اور ٹارگٹ کی نشاندہی بھی کرتا تھا ملزم کو مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام منتقل کردیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں