پشاور ،نوتھیہ مسکین آباد میں بارش کے باعث مکان گر ے سے چارمزدور جاں بحق ہو گئے

جمعرات 24 مارچ 2016 21:24

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 مارچ۔2016ء) پشاور صدر کے علاقے نوتھیہ مسکین آباد میں بارش کے باعث مکان گر جانے کے نتیجے میں چارمزدور جان بحق ہو گئے جبکہ دو شدید زخمی ہوگئے ہیں تفصیلات کے مطابق پشاور شہر اور اس کے ملحقہ علاقوں میں بارش شروع ہو نے کے ساتھ ہی مسکین آباد نوتھیہ میں مکان کی دیواریں گرنے سے چھ مزدور ملبے تلے دب گئے واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اورعلاقے کے لوگ موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کے لیئے کوششیں شروع کر دیں اس دوران چار افراد جان بحق ہو گئے جبکہ دو کو زخمی حالت میں لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کیا گیا ریسکیو اور علاقے کے لوگ امدادی کاموں میں حصہ لیا،ہسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمی ہونے والوں میں ولی خان اور قاسم علی زخمی شامل ہیں۔

۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں