پشاور‘ یوم پاکستان کے موقع پر سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات

بدھ 23 مارچ 2016 12:31

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 مارچ۔2016ء) پشاورمیں یوم پاکستان کے موقع پر سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ‘حساس مقامات پر پولیس اہلکار تعینات رہے۔

(جاری ہے)

پولیس حکام کے مطابق یوم پاکستان کے موقع پر دو ہزار پولیس نفری سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دے رہی ہے،کینٹ اور سٹی کے مختلف حساس مقامات پر پولیس اہلکار تعینات ہیں۔یوم پاکستان کی ریلیاں اور پروگراموں کے موقع پر بھی پولیس نفری تعینات رہے گی۔ نواحی علاقوں بالخصوص فاٹا سے ملحقہ علاقوں متنی، بڈھ بیر، سربند اور متھرا میں پولیس کو اضافی گشت کی ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں