ٹاؤن فور ارمڑ باغبانان میں نہر کے اوپر تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن ‘ 260 دکانات اور 70 کیبن مسمار کردیئے

منگل 22 مارچ 2016 19:45

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 مارچ۔2016ء) ٹاؤن فور ارمڑ باغبانان میں نہر کے اوپر تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن ‘ 260 دکانات اور 70 کیبن مسمار کردی گئی تفصیلات کے مطابق ناظم ٹاؤن فور صفت ہارو ن کی خصوصی ہدایت پر ٹی ایم او وحید الرحمان اور ایس ڈی او ایریگیشن شیرین نے ر ارمڑ باغبانان میں نہر کے اوپر تجاوزات کے خلاف بھاری مشینری کے ذریعے گرینڈ آپریشن کیا اس دوران انہوں نے نہر کے اوپر غیرقانونی طریقے سے بنائے گئے ‘ 260 دکانات اور 70 کیبنوں کو مسمار کردیا گیا اس دوران ٹاؤن فور انتظامیہ نے کہاکہ تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری رہے گااور کسی کے ساتھ کوئی رعایت نہ برتی جائیگی ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں