طلبہ کا تحصیل گورگٹھڑی میوزیم اور سیٹھی ہاؤس کا دورہ

منگل 22 مارچ 2016 11:56

پشاور۔22 مارچ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔22 مارچ۔2016ء )محکمہ آرکیالوجی اینڈ میوزیمز کے زیر اہتمام شہید بینظیر بھٹو وومن یونیورسٹی لڑمہ کیمپس کے طلبہ نے تاریخی مقامات تحصیل گورگٹھڑی ‘ سٹی میوزیم اور سیٹھی ہاؤس کا دورہ کیا اس موقع پر طالبات اور اساتذہ نے کہاکہ تاریخی مقامات قومی آثاثہ ہیں اور ان کی حفاظت اور تزئین وآرائش کیلئے محکمہ آثار قدیمہ کی کوششیں لائق تحسین ہیں طالبات کو تحصیل گورگٹھڑی کے تاریخی دروازے‘ تاریخی گورکھ ناتھ مندر اورسٹی میوزیم میں رکھی گئی نوادرات دیکھائی گئیں‘ جس کے بعد طالبات اوراساتذہ کو تاریخی سیٹھی ہاؤس کا دورہ بھی کرایاگیا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں