امیر حیدر خان ہوتی اور سردار حسین بابک کا رحمان یوسف خیل کے انتقال پر اظہار افسوس

منگل 22 مارچ 2016 11:55

پشاور۔22 مارچ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔22 مارچ۔2016ء ) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر امیر حیدر خان ہوتی اور جنرل سیکرٹری سردار حسین بابک نے اے این پی سالار زئی بونیر کے دیرینہ کارکن رحمان یوسف خیل کے انتقال پر دُکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت کیلئے دُعا اور غمزدہ خاندان سے اظہار ہمدردی کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں اُنہوں نے رحمان یوسف خیل کی موت کو پارٹی کیلئے نقصان قرار دیا اور کہا کہ پارٹی متاثرہ خاندان کیساتھ دُکھ اور تکلیف کی اس گھڑی میں اُن کیساتھ کھڑی ہے۔ دونوں رہنماؤں نے اُن کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کی سیاسی زندگی پارٹی کارکنوں کیلئے قابل تقلید ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں