صوبے میں ہر سال 30 ہزارہنرمند افرادی قوت تیار کرنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں،انیسہ ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
پیر مارچ

مزید قومی خبریں

وقت اشاعت: 21/03/2016 - 21:50:24 وقت اشاعت: 21/03/2016 - 21:49:22 وقت اشاعت: 21/03/2016 - 21:40:07 وقت اشاعت: 21/03/2016 - 21:39:01 وقت اشاعت: 21/03/2016 - 21:39:00 وقت اشاعت: 21/03/2016 - 21:29:34 وقت اشاعت: 21/03/2016 - 21:27:41 وقت اشاعت: 21/03/2016 - 21:20:29 وقت اشاعت: 21/03/2016 - 21:17:05 وقت اشاعت: 21/03/2016 - 21:17:04 وقت اشاعت: 21/03/2016 - 21:10:23
پچھلی خبریں - مزید خبریں

پشاور

صوبے میں ہر سال 30 ہزارہنرمند افرادی قوت تیار کرنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں،انیسہ زیب

دنیا کیساتھ ترقی کی دوڑ میں شامل ہونے کیلئے ہماری نئی نسل کو جدید فنی اور پیشہ ورانہ تعلیم سے آراستہ کرناضروری ہے،وزیرمحنت ومعدنی ترقی

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21 مارچ۔2016ء)خیبر پختونخوا کی وزیر برائے محنت اور معدنی ترقی انیسہ زیب طاہر خیلی نے کہا ہے کہ دنیا کے ساتھ ترقی کی دوڑ میں شامل ہونے کے لئے ہماری نئی نسل کو جدید فنی اور پیشہ ورانہ تعلیم سے آراستہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے لہٰذا موجودہ صوبائی حکومت عصری علوم کے ساتھ ساتھ فنی اور جدید پیشہ ورانہ تعلیم و تربیت کو فروغ دینے کی غرض سے صوبے میں ہر سال 30 ہزارہنرمند افرادی قوت تیار کرنے کے لئے اقدامات کر رہی ہے جن کے سلسلے میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے ٹیوٹاکو واضح ہدایات دی ہیں۔

خیبر پختونخوا میں تربیت یافتہ ہنرمندوں کی اشد ضرورت ہے اور یہ ضرورت پاک چایئنہ اقتصادی راہداری منصوبے کی وجہ سے مزید بڑھے گی اس لئے اس شعبے کی ترقی و ترویج پر زیادہ اہمیت دی جا رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز مانسہرہ میں گورنمنٹ پولی ٹیکنک انسٹی ٹیوٹ مانسہرہ کی نئی عمارت کا افتتاح کرنے کے بعد منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا جبکہ اس موقع پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے فنی تعلیم ارشد خان عمرزئی، ممبران صوبائی اسمبلی حاجی ابرار حسین اور گوہر نواز خان، سابق صوبائی وزیر شجاع خان، ضلع مانسہرہ کے ناظم و نائب ناظم اور بلدیاتی نمائندوں کے علاوہ عوام کی کثیر تعداد موجود تھی۔

قبل ازیں صوبائی وزیر محنت انیسہ زیب نے معاون خصوصی برائے فنی تعلیم ارشد خان عمرزئی کے ہمراہ 22کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے گورنمنٹ پولی ٹیکنک انسٹی ٹیوٹ مانسہرہ کی نئی عمارت کا با ضابطہ طور پر افتتاح کیا جو تقریباً 48کنال اراضی پر محیط ہے اور مذکورہ تعلیمی ادارہ دور جدید کی سہولیات سے آراستہ چھ لیبارٹریز، آٹھ کلاس رومز، 2ہالوں، انڈسٹریل بلاک، اساتذہ ہاسٹل اور 12ڈرائنگ کمروں پر مشتمل ایک جامع منصوبہ ہے جس میں فی الوقت 2شفٹوں میں تقریباً ایک ہزار طلبہ فنی تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔

صوبائی وزیر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت کو جدید فنی اور پیشہ ورانہ علوم کی اہمیت کاادراک

مکمل خبر پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

21/03/2016 - 21:29:34 :وقت اشاعت

:متعلقہ عنوان