پرویز خٹک نے خیبرپختونخوا کو سیلاب کی تباہ کاریوں سے مستقل طور پر بچانے کیلئے ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
پیر مارچ

مزید اہم خبریں

وقت اشاعت: 21/03/2016 - 21:55:20 وقت اشاعت: 21/03/2016 - 21:51:31 وقت اشاعت: 21/03/2016 - 21:50:24 وقت اشاعت: 21/03/2016 - 21:49:22 وقت اشاعت: 21/03/2016 - 21:39:00 وقت اشاعت: 21/03/2016 - 21:29:31 وقت اشاعت: 21/03/2016 - 21:28:16 وقت اشاعت: 21/03/2016 - 21:27:42 وقت اشاعت: 21/03/2016 - 21:27:42 وقت اشاعت: 21/03/2016 - 21:20:29 وقت اشاعت: 21/03/2016 - 21:20:29
پچھلی خبریں - مزید خبریں

پشاور

پرویز خٹک نے خیبرپختونخوا کو سیلاب کی تباہ کاریوں سے مستقل طور پر بچانے کیلئے طویل المعیاد جامع منصوبہ تشکیل دینے کاحکم دیدیا

آئندہ بجٹ میں سڑکوں کے نئے منصوبے شامل نہیں کئے جائیگے،پشاور جیل میں قیدیوں کیلئے گنجائش پیدا کرنے کیلئے خصوصی ونگ کی تعمیر کیاجائیگا،وزیراعلی خیبرپختونخوا کی زیرصدارت اجلاس میں فیصلے

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21 مارچ۔2016ء)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے صوبے کو سیلاب کی تباہ کاریوں سے مستقل طور پر بچانے کیلئے ایک طویل المعیاد جامع منصوبہ تشکیل دینے کی ہدایت کی ہے جس پر وفاقی حکومت کے تعاون سے عملدرآمد کیا جائے گا۔ وہ سول سیکرٹریٹ پشاور میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کے ششماہی جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔

اجلاس میں وزیر خزانہ مظفر سید، سینئر وزیر، وزیر بلدیات عنایت اﷲ خان، معاون خصوصی برائے مواصلات و تعمیرات اکبر ایوب، چیف سیکرٹری امجد علی خان اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری اعظم خان کے علاوہ انتظامی سیکرٹریوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں مواصلات و تعمیرات، آبپاشی، خزانہ، داخلہ، اوقاف، مقامی حکومت، آبنوشی، صنعت، سائنس ٹیکنالوجی اور خصوصی اقدامات جیسے شعبوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں ترقیاتی سرگرمیوں کی رفتار اور عملدرآمد میں حائل رکاوٹوں پر بحث کے علاوہ ترقیاتی سرگرمیوں پر کام تیز کرنے کیلئے کئی فیصلے کئے گئے۔ وزیراعلیٰ نے پورے صوبے کو 2010جیسے تباہ کن سیلابوں سے بچانے کیلئے ایک جامع منصوبہ تشکیل دینے کا حکم دیا۔ انہوں نے کہا کہ مجوزہ مرحلہ وار منصوبے پر وفاق کے مالی تعاون سے عملدرآمد کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ نے منصوبوں کے مقام میں تبدیلی کی سختی سے ممانعت کرتے ہوئے محکموں کیلئے منصوبوں کی منظوری سے پہلے سے ہی جگہ کے تعین کو لازمی قرار دیا۔ اسی طرح انہوں نے متعلقہ محکموں اور مواصلات تعمیرات کی

اس خبر کی تفصیل پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

21/03/2016 - 21:29:31 :وقت اشاعت