پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ درخت خیبرپختونخوا حکومت لگا رہی ہیں،عمران خان

ملک کی 70سالہ تاریخ میں مجموعی طور پر 60کروڑ درخت لگائے گئے ، درخت لگاکر مستقبل کے بچاؤکی جنگ لڑرہے ہیں،چیئرمین تحریک انصاف کی پشاورمیں شجرکاری مہم تقریب سے خطاب

پیر 21 مارچ 2016 19:56

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 مارچ۔2016ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خا ن نے کہا کہ تحریک انصاف کی صوبائی حکومت صوبے میں ایک ارب سے زائد درخت لگائے گی۔پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ درخت خیبرپختونخوا حکومت لگا رہی ہیں ، ملک کی ستر سالہ تاریخ میں مجموعی طور پر ساٹھ کروڑ درخت لگائے گئے ہیں ، درخت لگاکر اپنے مستقبل کے بچاؤکی جنگ لڑرہے ہیں انہوں نے کہا کہ پنجاب میں سب سے زیادہ درخت غیر قانونی طورپر کاٹے گئے ہیں ، راجن پور کے جنگل پر مسلم لیگ ن کے رہنما نے قبضہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلین ٹری سونامی مہم کے دوران ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ایک لاکھ دس ہزار پودے لگانے کی تقریب سے خطاب میں کہی کپتان نے مہم میں حصہ لینے والے کارکنوں اور طلباء کے عزم کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے میچ ہارنے کے باعث رنجیدہ تھے لیکن میم میں حصہ لیکر بھول گئے انہوں نے کہا کہ صوبے میں تحریک انصاف کی حکومت کے ختم ہونے تک ایک ارب سے زائد درخت اگائے جائے گے تاکہ ماحول اور موسم میں تبدیلی لائی جاسکے انہوں نے کہا کہ درخت اگاکر اپنے بچو ں کے مستقبل بچانے کی جنگ لڑرہے ہیں بین الاقوامی سطح پر تحریک انصاف کے بلین ٹری سونامی مہم کو سراہا جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ پنجاب میں سارے جنگل ختم کردئیے گئے ہیں راجن پور کے جنگل پر مسلم لیگ ن کے ایک رہنما نے قبضہ کیا ہوا ہے پاکستان کی ستر سالہ تاریخ میں صرف ساٹھ کروڑ درخت لگائے گئے ہیں جبکہ خیبرپختونخوا میں پانچ سال کے دوران ایک ار ب درخت لگائے جارہے ہیں ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں