پنجاب کے بیشتر جنگلات کو تباہ کیا گیا‘باقی ماندہ جنگلات پر جاگیر دار قابض ہو گئے‘درخت لگانا ہمارے مستقبل سے وابستہ ہے، خیبر پختونخوا میں ایک ارب درخت لگانے کا ہدف مقرر کیا ‘ملکی تاریخ میں کسی بھی حکومت کی طرف سے ایسے اقدامات کی مثال نہیں ملتی

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی ریگی للمہ ٹاؤن میں شجرکاری مہم کی تقریب سے خطاب

پیر 21 مارچ 2016 18:36

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 مارچ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پنجاب کے بیشتر جنگلات کو تباہ کر دیا گیا ،باقی ماندہ جنگلات پر کچھ جاگیر دار قابض ہو گئے،درخت لگانا ہمارے مستقبل سے وابستہ ہے، تحریک انصاف نے صوبے میں ایک ارب درخت لگانے کا ہدف مقرر کیا ہے،ملکی تاریخ میں کسی بھی حکومت کی طرف سے ایسے اقدامات کی نظیر نہیں ملتی ۔

وہ پیر کو ریگی للمہ ٹاؤن میں شجرکاری مہم کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

عمران خان نے کہا کہ نوجوانوں کا جذبہ دیکھ کر پاکستانی ٹیم کی شکست کا غم بھول گیا ہوں، ہم نے ایک ارب سے زیادہ پودے لگانے کا فیصلہ کیا ہے، ایک ارب پودے لگانے کی ملک کی تاریخ میں نظیر نہیں ملتی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین نے کہا کہ پنجاب کے سارے جنگلات کو ختم کر دیا گیا ہے، پنجاب میں باقی ماندہ جنگلات پر کچھ جاگیر دار قابض ہو گئے۔

عمران خان نے کہا کہ ہم قوم کے مستقبل کیلئے شجرکاری کر رہے ہیں، جنگل ختم ہونے سے ماحول تباہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ درخت لگانا ہمارے مستقبل سے وابستہ ہے، ہماری اتنی عمر نہیں کہ ان درختوں کا ہمیں فائدہ پہنچے۔ انہوں نے کہا کہ 60سالوں میں 70کروڑ درخت لگائے گئے ہیں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں